ریاست مہاراشٹر کا معروف تعلیمی ادارہ جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں لاک ڈاون کے دوران بھی آن لائن طرز پر تدریسی خدمات انجام دی جارہی ہے۔
انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ کو تعلیمی نقصان نہ ہو اسی لیے آن لائن کلاسز، سمینارس، کانفرنس اور ایڈوانس ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔ وہیں دوسری جانب طلبہ کو بڑی بڑی انڈسٹریز میں جاب کے لیے تگ ودو بھی کی جارہی ہے اور گذشتہ برس لاک ڈاؤن میں 85% پلیس منٹ ریکارڈ کالج نے قائم کیا۔
گذشتہ ماہ منصورہ انجینئرنگ کالج کے میکانیکل شعبے کے آخر برس کے طلبہ کے لیے' HVAC(Heating Ventilation and Air Conditioning)' پر جاب کے لیے مفت ٹریننگ دی گئی۔ اس ایک مہینہ کی ٹریننگ میں پونے شہر کی معروف کمپنی' ابوٹ' کے انڈسٹریل ٹرینر مومن محفوظ الرحمن نے طلبہ کو ٹریننگ دی۔ نیز ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام طلبہ کو راشد مختار (سکریٹری، جامعہ محمدیہ) کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔
اس انڈسٹریل ٹریننگ کو کامیاب بنانے میں پروفیسر عدیل انصاری (ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ آفیسر) نے بھر پر تعاون پیش کیا۔ اس انڈسٹریل ٹریننگ میں فیضی ارقم، محمد حماد، شہزاد انجم، نوید احمد، انصاری عفان اور جاگرتی شیواڑے نے شرکت کی۔
جامعہ محمدیہ کے سکریٹری راشد مختار نے کہا کہ ہمارا مقصد طلبہ کو معیاری تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے اور ساتھ ہی طلبہ کو قابل انجینئر بھی بنانا ہے تاکہ انھیں بہتر روزگار ملے۔ انجینئرنگ میں زیر تعلیم طلبہ کو خصوصی طور پر انڈسٹریل اور اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ مہیا کرائی جاتی ہے۔ تاکہ طلبہ خود مختار روزگار یا انڈسٹریز میں بآسانی نوکری پا سکتے ہیں۔
کالج ہذا کی جانب سے طلبہ کیلئے ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل کا قائم کیا گیا ہے۔ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ آفیسر عدیل انصاری نے بتایا کہ ایچ وی اے سی اور ٹریننگ کی طلبہ کو مفت میں فراہم کی۔ بڑے شہروں میں اس طرح کے کورس کی فیس تیس سے پچاس ہزار ہوتی ہے۔ ٹریننگ اینڈ پلیس منٹ سیل کے زیر اہتمام مالیگاؤں شہر میں ہی طلبہ کو ایچ وی اے سی کی ٹریننگ دی گئی۔ نیز انہیں سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا تاکہ انھیں اس فلیڈ میں جلد جاب ملے۔'
انہوں نے بتایا کہ اس ٹریننگ کے بعد دو طلبہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ دنوں میں فائنل ائیر کے طلبہ کو آئن لائن اور آف لائن طرز پر مختلف کمپنیوں میں نوکریوں کے لیے ٹریننگ دی جائے گی۔