ETV Bharat / city

مالیگاؤں فائرنگ معاملے میں نوجوان گرفتار - ایڈیشنل ایس پی چندرکانت

مالیگاؤں میں آزاد نگر پولیس اسٹیشن کی حد میں واقع روشن آباد علاقے میں معمولی تنازعہ کے سبب ایک نوجوان نے فائرنگ کردی۔

Malegaon
مالیگاؤں
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 10:59 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آزاد نگر پولس اسٹیشن کی حد میں واقع روشن آباد کے علاقے میں معمولی تنازعہ کے سبب ایک نوجوان نے فائرنگ کردی۔ لیکن گولی چلنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس معاملے میں آزاد نگر پولس اسٹیشن نے امتعلقہ دفاعات کے تحت شیخ انور، سمندری شیخ ملی اور شدیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس معاملے میں محمد عامر محمد صدیق (25) سالہ ساکن روشن آباد نے اپنی شکایت درج کرائی اور بتایا کہ معمولی تنازعہ کے سبب ان چاروں نے مذکورہ حرکت کی ہے۔ اس واقعہ کی رپورٹ شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھنڈوی کو ملتے ہی موصوف نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد شہادت: 28 ویں برسی پر ایودھیا میں امن و امان

بعد ازاں آزاد نگر پولس عملہ کو حکم دیا کہ سامنے والے ملوث افراد کو تلاش کر کے اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ وہیں گرفتار نوجوانوں کو کورٹ نے دونوں کی پولس تحویل دے دی ہے۔ اس دوران گرفتار نوجوانوں سے آزاد نگر پولس عملہ مزید چھان بین اور تحقیق کرے گا۔ معلوم ہو کہ اس فائرنگ کی آواز سے اطراف کے ساکنین میں خوف کا ماحول دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.