ETV Bharat / city

مالیگاؤں تشدد معاملہ: قصورواروں کے خلاف جلد کارروائی ہوگی - مالیگاؤں ای ٹی وی بھارت خبر

ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولیس بی جے شیکھر پاٹل نے کہا کہ تریپورہ میں اقلیتوں پر حملوں کے خلاف رضا اکیڈمی اور دیگر ملی تنظیموں نے مہاراشٹر پرامن طریقے سے بند کا اعلان کیا۔ لیکن مالیگاؤں سمیت کئی شہروں میں بند کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے۔ جس کے بعد پولیس نے رضا اکیڈمی سمیت دیگر تنظیموں کے مقامی ذمہ داران کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

مالیگاؤں تشدد معاملہ
مالیگاؤں تشدد معاملہ
author img

By

Published : Nov 16, 2021, 3:31 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ شب ڈی وائے ایس پی آفس میں ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران آئی جی بی جے شیکھر پاٹل نے شہر میں ہورہی گرفتاری کے تعلق سے وضاحت پیش کی۔

مالیگاؤں تشدد معاملہ

ناسک رینج انسپکٹر جنرل آف پولیس بی جے شیکھر پاٹل نے کہا کہ تریپورہ میں اقلیتوں پر حملے کے خلاف رضا اکیڈمی اور دیگر ملی تنظیموں نے مہاراشٹر پرامن طریقے سے بند کا اعلان کیا۔ لیکن مالیگاؤں سمیت کئی شہروں میں بند کے دوران تشدد کے واقعات پیش آئے۔ جس کے بعد پولیس نے رضا اکیڈمی و دیگر تنظیموں کے مقامی ذمہ داران کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ جب کہ اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں بند کے دوران تشدد معاملے میں اب تک پانچ مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ دو مقدمات عائشہ نگر پولیس اسٹیشن اور تین مقدمات سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کئے گئے ہیں۔ اس معاملے میں اب تک 33 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاطیوں پر پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمین میں پتھراؤ زنی کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے جب کہ کچھ پر عوام کو اکسانے کا الزام ہے۔

شیکھر پاٹل نے کہا کہ مالیگاؤں بند کا اعلان کرنے والی (آرگنائزر) مختلف تنظیموں کے مقامی عہدیدار فرار بتائے جارہے ہیں۔ جب کہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضا اکیڈمی و دیگر تنظیموں کے ذمہ داران کی گرفتاری جلد ہی عمل لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی پولیس کی ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ہی گرفتاری کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.