ETV Bharat / city

مالیگاؤں شہر کی عوام مچھروں اور آوارہ کتوں کی کثرت سے پریشان

مالیگاؤں شہر کا کوئی گلی یا محلہ ایسا نہیں جہاں گندگی، غلاظت اور کچروں کے ڈھیر نہ ہوں کچھ گٹروں کی نِکاسی رُکی ہوئی ہے یا ٹوٹ پُھوٹ کا شکار ہیں یا پھر جن علاقوں میں گٹریں نہیں ہیں اُن جگہوں پر مچھّروں اور مکھیّوں کی افزائش میں بے پناہ اضافہ ہو رہاہے۔

مالیگاؤں شہر کی عوام مچھروں اور آوارہ کتوں کی کثرت سے پریشان
مالیگاؤں شہر کی عوام مچھروں اور آوارہ کتوں کی کثرت سے پریشان
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 7:24 PM IST

مچّھروں کی کثرت سے ڈینگو، ملیریا جیسی خطرناک بیماریاں شہر میں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور لوگ کورونا سے کم مچّھروں و گندگیوں سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

مالیگاؤں شہر کی عوام مچھروں اور آوارہ کتوں کی کثرت سے پریشان

دوسری جانب شہر میں آوارہ کتّوں کے جُھنڈ ہر گلی، محلّے میں گھومتے نظر آرہے ہیں جو موقع ملتے ہی کسی پر بھی حملہ کردیتے ہیں اِن آوراہ کتّوں کی وجہ سے شہریان کو آئے دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کارپوریشن کمشنر، میئر، ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ان معاملات پر کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے جاریے ہیں۔

کارپوریشن سمیت شہر کے تمام رہنماں بھی تماشائی بنے بیٹھے ہیں اخبارات میں اس تعلق سے کئی دنوں سے مسلسل خبریں شائع ہورہی ہیں اس کے باوجود انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ایسے ناگفتہ بہ حالات میں کمشنر کی مسلسل غیر حاضری سے شہر کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے جس کے خلاف حفاظت گروپ نے کلکٹر اور چیف سکریٹری کو شکایت کی تھی جس کے بعد چیف سکریٹری نے کمشنر کی چُھٹی ردّ کرتے ہوئے انھیں فوراً ڈیوٹی جوائن کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

حفاظت گروپ مالیگاؤں کے وفد نے مالیگاؤں کے ڈپٹی کمشنر راجو کھیرنار کو میمورنڈم دیتے ہوئے کہا کہ' کارپوریشن پورے شہر میں جلد سے جلد مچّھر کُش دواؤں کا چِھڑکاؤ کرے اور آوارہ پاگل کتّوں کی بڑھتی کثرت پر ٹھوس اقدامات اٹھائے، ڈپٹی کمشنر راجو کھیرنار نے تمام ملازمین کو دواؤں کا چھڑکاؤ کرنے اور کتّوں کی نس بندی کے لئے آڈر جاری کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.