ETV Bharat / city

مالیگاؤں: ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی دفتر کا قرآن خوانی سے آغاز - جینت راجا رام پاٹل

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر (راشٹروادی کانگریس بھون) پر آج دوپہر 3 بجے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

Ncp bhawan
Ncp bhawan
author img

By

Published : May 9, 2021, 7:47 PM IST

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر جینت راجا رام پاٹل نے مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔

راجا رام پاٹل نے اپوائنٹ منٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے آصف شیخ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آصف شیخ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے، پارٹی کی پالیسی عوام تک پہنچانے اور عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیے کام کریں گے۔

اس تعلق سے این سی پی کے مقامی صدر آصف شیخ کی جانب سے عوامی و فلاحی کاموں کو انجام دینے کے لیے ایک رابطہ آفس ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے دفتر (راشٹروادی کانگریس بھون) کا قیام عمل میں لایا گیا۔

شہر کے دو مدارس دار الفلاح یتیم خانہ اور بینا و نابیناؤں کا مدرسہ معصوم شاہ کٹی کے حفاظ کرام اور طلبا نے کلام پاک کی تلاوت کے بعد راشٹروادی کانگریس بھون کا آغاز ہوا۔

اس موقع پر آصف شیخ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عزائم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا عید کے بعد اس آفس سے عوامی کام کاج کی شروعات کی جائے گی۔جس میں راشن کارڈ، بزرگ و بیوہ فنڈ ،دواخانوں سے منسلک عوامی مسائل، مزدوروں اور طلباء کے مسائل، بجلی مسائل، پرانت آفس سے جڑے مسائل ایف ڈی او سے جڑے مسائل، کارپوریشن سے جڑے مسائل، جنم داخلہ، میت داخلہ، تعمیری و فلاحی کام اور دیگر سرکاری و درباری آفس سے جڑے مسائل اس پارٹی دفتر سے حل کئے جائیں گے۔آصف شیخ نے بتایا کہ کورونا کے حالات ختم ہونے کے بعد راشٹروادی کانگریس بھون کا افتتاح عوامی سطح پر این سی پی کے ریاستی لیڈران کی آمد پر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.