ETV Bharat / city

مالیگاؤں: تشدد پسند عناصرکےخلاف کیس درج - اردو نیوز مالیگاوں

پوارواڑی پولیس نے ملزم اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مختلف دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا۔ اس معاملے کی آگے کی کاروائی پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے انچارج کررہے ہیں۔

مالیگاؤں: تشدد پسند عناصرکےخلاف کیس درج
مالیگاؤں: تشدد پسند عناصرکےخلاف کیس درج
author img

By

Published : May 31, 2021, 1:54 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق ناگ چھاپ (مالیگاؤں) کا رہائشی سراج الدین عبدالرحمن نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ شیخ ربانی شیخ قادر ساکن گلیشئر نگر اور اس کے تین ساتھیوں کے مطابق گزشتہ دنوں مالدہ شیوار (گیارہ ہزار کالونی) میں پستول ہونےکےمعاملےمیں عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کو ایک شخص نے خبر دی۔جس کے بعد عائشہ نگر پولیس نے قانونی کاروائی کی تھی۔

اسی معاملے میں شیخ ربانی شیخ قادر اور اس کے ساتھیوں نے اطلاع دینےوالے شخص کے ساتھ مار پیٹ کی اور پچاس ہزار نقدی کا زبردستی مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے پر الیکٹرک کرنٹ دے کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملزم اور اس کے تین ساتھیوں کے خلاف مختلف دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا۔ فی الحال اس معاملے کی آگے کی کاروائی پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے انچارج کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.