ETV Bharat / city

مہاراشٹرمیں 17 اگست سے اسکول کھولنے کامشروط فیصلہ - مہاراشٹرمیں 17 اگست سے اسکول کھولیں گے

مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں دیہی علاقوں میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کے اسکول کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ شہری علاقوں میں آٹھویں سے بارہویں کلاس کی اجازت ہے۔

مہاراشٹرمیں 17 اگست سے اسکول کھولنے کامشروط فیصلہ

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 10:21 PM IST

مہاراشٹر میں پچھلے ڈیڑھ سال سے بند اسکول 17 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ اس کے لیے دیہی اور شہری کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نیز ، حتمی فیصلہ اس ضلع کے عہدیداروں نے کرنا ہے۔حکومت نے اس کا اعلان کیا ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع میں دیہی علاقوں میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کے اسکول کھولنے کی منظوری دی گئی ہے۔جبکہ شہری علاقوں میں آٹھویں سے بارہویں کلاس کی اجازت ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ کورونا کی صورتحال کی بنیاد پر ضلعی اور مقامی سطح پر فیصلہ لے گی۔ ریاست کے جن 11اضلاع میں کورنا کی صورتحال سنگین ہے وہاں پر اسکول کھولنے کافیصلہ مقامی کلکٹر کریں گے ۔

حکومت نے آج جو اعلامیہ جاری کیا ہے اسکے مطابق ایک کلاس میں 15تا 20 طلباءبیٹھ سکیں گےاور ایک بینچ کے درمیان چھ فٹ کافاصلہ رہے گا۔اساتذہ کی ٹیکہ کاری لازمی رہے گی۔ جبکہ اسکول میں والدین کو داخلے نہیں دیا جائے گا تاکہ ہجوم نہ ہو ۔ ایک بینچ پر ایک طالب علم کو صابن سے ہاتھ دھونا ہوگا ، ماسک کا استعمال لازمی رہے گا ،طالب علم میں کورونا کی علامت ملنے پر اسے فوری گھر بھیج دیا جائے گا۔اگر کوئی طالب علم کورونا پازیٹیو پایا جاتا ہےتو اسکول کو بند کرنے کافیصلہ کیاجائے گا۔جلد ہی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.