ETV Bharat / city

مہاراشٹر: ریاستی وزیر اوہاڑ اسپتال میں داخل

مہاراشٹر کے وزیر ہاوسنگ جتیندر اوہاڑ کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں فورٹیس اسپتال میں داخل کیا گیا۔

ahwad
ahwad
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 11:18 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ روز قبل کورونا سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آنے کے بعد اوہاڑ نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ منفی آنے کے باوجود حفظ ماتقدم کے طور پر انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ میں رکھا تھا۔

گزشتہ ایک ہفتے سے وہ گھر پر ہی تھے۔ منگل کو انہیں اچانک تیز بخار آیا جس کے بعد انہیں تھانہ کے جیوپیٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا مگر بدھ کی صبح انہیں دوبارہ فورٹیس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دراصل جتیندر اوہاڑ نے حال ہی میں ایک ایسے پولیس اہلکار سے ملاقات کی تھی جس کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی اوہاڑ نے احتیاطی طور 14 دنوں کے لیے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اچانک ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جتیندر اوہاڑ ممبرا، کلوا ودھان سبھا سے رکن اسمبلی ہیں۔ ان کے ودھان سبھا حلقہ میں ممبرا پولیس اسٹیشن کے سینیئر پولس انسپکٹر سمیت کچھ پولیس اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے بنگلے پر کام کرنے والے کچھ محافظین، صفائی کامگار وں اور این سی پی کے رہنماوں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔ ان کی رپورٹ آنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.