محکمہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ریاست میں 22 مارچ سے 20 اپریل کے درمیان تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت 57517 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ 12123 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 40414 گاڑی ضبط کی گئی ہے۔
اس دوران ریاست بھر سے پولیس محکمہ کے نمبر (100) پر 73344 کالز موصول ہوئی ہیں۔ غیر قانونی اسمگلنگ کو لے کر 1051 گاڑیوں کے خلاف فوجداری معاملے درج کیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں 15 غیر ملکیوں کے خلاف معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس مدت کے دوران دو کروڑ 20 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
اس کے علاوہ اس مدت کے دوران ریاست میں مارپیٹ کے 117 کیسز اور 411 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ریاست میں 11 پولیس افسر اور 38 پولیس اہلکار کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔