ETV Bharat / city

مہاراشٹر:  پنچایت انتخابات کے نتائج کے رجحان میں شیوسینا آگے

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 5:01 PM IST

مہاراشٹر میں 14234 دیہی بلدیات کی 12،711 سیٹوں پر 15 جنوری کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس دوران 1523 سیٹوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

maharashtra
maharashtra

مہاراشٹر میں پنچایت انتخابات کے نتیجے سامنے آرہے ہیں، ابھی تک کے رجحانات کے مطابق برسراقتدار شیو سینا سب سے آگے چل رہی ہے لیکن بی جے پی زبردست مقابلہ کر رہی ہے۔ مہاراشٹر کی 14،234 گرام پنچایتوں کی 12،711 سیٹوں پر 15 جنوری کو ووٹ ڈالے گئے تھے، اس دوران 1523 سیٹوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک ہوئی ووٹوں کی گنتی میں 1،695 سیٹوں کا نتیجہ سامنے آیا ہے، شیوسینا 395، بی جے پی 336، این سی پی 259، کانگریس 198 اور ایم این ایس 5 سیٹوں پر فتحیاب ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 538 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

پنچایت چناؤ کے شروعاتی رجحانات میں شیوسینا سب سے آگے چل رہی ہے لیکن بی جے پی اچھا مقابلہ کرتے ہوئے دوسرے مقام پر بنی ہوئی ہے، وہیں تیسرے مقام پر این سی پی اور چوتھے پر کانگریس ہے۔ اس دوران بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان بہت زیادہ فرق نہیں ہے۔

مہاراشٹر کے 34 اضلاع میں 12711 گرام پنچایت میں جمعہ کو ہوئی ووٹنگ میں 79 فیصدی پولنگ ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ریاست کا نکسل متاثرہ ضلع گڑھ چولی کے 162 گرام پنچایتون کے لئے 20 جنوری کو ووٹنگ ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 22 جنوری کو کی جائے گی۔ ریاست کے دیہی بلدیات کے لئے 31 مارچ 2020 کو انتخابات ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے 17 مارچ 2020 کو انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پنچایت انتخابات کا اعلان دسمبر میں کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.