ETV Bharat / city

کھڈسے کی ممبئی آمد، بی جے پی کے خلاف مہم چلانے کا اشارہ - حوصلہ افزائی

بھارتیہ جنتا پارٹی کو الودع کہہ کر راشٹروادی کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے سینئررہنما ایکناتھ کھڈسے اپنے آبائی وطن جلگاؤں پہنچے۔

Maharashtra: Khadse quits BJP
کھڈسے کی ممبئی آمد، بی جے پی کے خلاف مہم چلانے کا اشارہ
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 10:41 PM IST

اس موقع پر ان کی اہلیہ منڈا اور بیٹی روہنی کھڈسے ان کے ہمراہ تھیں۔ ممئبی ہیلی پیڈ پر ان کے حامیوں نے ان کا استقبال کیا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے این سی پی کے جھنڈے لہرائے۔

مکتائی نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھڈسے نے اپنی سابقہ ​​پارٹی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' بی جے پی کے بہت سے رکن پارلیمان' ان کے رابطے میں ہیں، لیکن دَل بدلی قانون کی زد میں آنے کے خوف سے وہ کھلے عام سامنے نہیں آ رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں:

جانچ کے لیے سی بی آئی کو اجازت طلب کرنا ہوگا: مہاراشٹر حکومت

نیز مناسب وقت پر وہ ان کے ہمراہ دکھائی دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے متعدد سابق رکن اسمبلی، متعدد ضلعی انچارجز، ​​کوآپریٹیو بینک کے ڈائریکٹرز، پارٹی کارکنان و حمایتی جمعہ کی سہ پہر جب وہ این سی پی میں شامل ہوں گے تو یہ تمام افراد ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.