ETV Bharat / city

ممبئی: وزیر داخلہ نے ورلی کولی واڑہ علاقے کا دورہ کیا - ورلی کولی واڑہ

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے منگل کے روز ممبئی کے ورلی کولی واڑہ علاقے کا دورہ کیا جو ممبئی میں کورونا وائرس کے ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہے۔

maharashtra home minister
maharashtra home minister
author img

By

Published : Apr 14, 2020, 8:42 PM IST

انہوں نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گھر پر ہی رہیں اور پولیس سے تعاون کریں۔

انل دیشمکھ نے ڈرون سے منسلک لاوڈ اسپیکر سے اعلان کیا کہ ڈرون کا استعمال گنجان آبادی والے علاقوں میں نظر رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ڈرونز کو اس طرح گنجان آبادی والے علاقے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو یہ ہدایت دی جا سکے کہ وہ پولیس کا تعاون کریں اور بلاوجہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انہیں صرف سبزیاں اور کھانے کے اناج خریدنے کے لیے باہر نکلنا چاہئے۔'

وزیر داخلہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'لوگوں کو گھر پر رہ کر محفوظ رہنا چاہیے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے جی ساؤتھ وارڈ نے پیر تک 300 سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملات کی اطلاع دی ہے۔ اس وارڈ میں کولی واڑہ علاقہ بھی شامل ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.