ETV Bharat / city

مہاراشٹر: ودھان پریشد کے لیے 12 نام گورنر کو پیش

ریاست میں برسراقتدار مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے ایک مہر بند لفافے میں قانون ساز کونسل کی 12 خالی نشستوں کے لیے امیدواروں کے نام گورنر کو پیش کر دئے۔

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 10:08 AM IST

مہاراشٹر : ودھان پریشد کے لیے 12 نام گورنر کو پیش

مہربند لفافے میں 12 ناموں کے ساتھ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سفارش کا ایک خط بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ انل پرب کے ہاتھوں گورنر کو مہر بند لفافہ اور ادھوٹھاکرے کی جانب سے روانہ کردہ خط پیش کیا گیا جس میں 12 عہدوں پر تقرری سے متعلق قانونی امور کا ذکر کیا گیا ہے۔

مہا وکاس آگھاڑی حکومت نے ودھان پریشد کی 12 نشستوں کے لیے جو نام دئے ہیں، اس میں حکومت میں شامل تینوں پارٹیوں کانگریس، راشٹروادی کانگریس پارٹی اور شیوسینا نے چار چار ناموں پر اتفاق کیا ہے۔

گورنر ہاؤس میں تینوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے 12 نشستوں کے لیے نام گورنر کے حوالے کر دئے۔ انل پرب ، نواب ملک اور امت دیشمکھ نے اپنی پارٹیوں کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے آج گورنر سے ملاقات کی اور انہیں مذکورہ خط پیش کیا۔ انل پرب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر جلد از جلد ناموں کی منظوری دیں گے۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے کابینہ نے 12 نشستوں پر تقرری کی منظوری دی تھی۔ جسے جمعرات کو کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔ نواب ملک نے بتایا کہ اس کے بعد اب یہ 12 نام گورنر کے حوالے کیے گئے ہیں۔

مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے روانہ کردہ ناموں کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔ سرکاری طور پر ناموں کا ابھی تک کسی سیاسی جماعت نے اعلان نہیں کیا ہے۔ پھر بھی یہ نام منظر عام پر آئے ہیں۔ مہر بند لفافے میں تینوں فریقوں میں سے ہر ایک کے چار نام ہیں۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ایکناتھ کھڑسے ، راجو شیٹی ، آنند شندے ، یشپال بھنگے جبکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے رجنی پاٹل ، سچن ساونت ، مظفر حسین ، انیرودھ ونکر،شیوسینا کی جانب سے فلم اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر ، نتن بانگڑے پاٹل ، چندرکانت رگھوونشی اور وجے کرندکر شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.