ممبئی: برطانیہ سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں کورونا کی لہر نے آب و تاب کے ساتھ دوبارہ دستک دی ہے، جس کے پیش نظر مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے ایک خصوصی آن لائن میٹنگ میں کہا کہ سرکار کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے جو لوگ بغیر ماسک کے نظر آئیں ان پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی کورونا کی جانچ بھی کی جائے وزیر اعلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایک چھوٹی سی لاپرواہی خطرناک ہوسکتی ہے اس لیے سرکار کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے'۔
ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے محکمہ جاتی کمشنر، ضلع افسران،میونسپل کمشنر اور ضلع پولیس افسران سے آن لائن تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کقرونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ بہت تیزی سے ہو رہا ہے اس لیے ریاست میں سبھی سرکاری عملہ ہوشیار رہے۔ کورونا کی دوسری لہر پرلا پرواہی برتنے سے کام نہیں چلے گا اور اب ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگا۔ آکسیجن، وینٹیلیٹر، دوائیاں رکھنی ہوں گی آئیسولیشن، قرطین پہلے سے ہی تیار رکھیں یہ وائرس بہت ہی تیز رفتار سے بڑھتا ہے اس لیے اسی رفتار سے ہمیں علاج اور جانچ کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا'۔
اس موقع پر کورونا پر تحقیق اور روک تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس سے وزیر اعلی نے کہا کہ وہ کورونا کے دوسرے پھیلاؤ پر زیادہ سے زیادہ تحقیق کریں' میرا خاندان میری ذمہ داری' مہم کے تحت پہلے سے جمع کی گئیں معلومات کا پورا استعمال کریں۔ مریض کے رابطے میں رہیں۔
وزیر اعلی نے مزید کہا کہ رات کے گیارہ بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کے دوران بغیر کسی وجہ کے سڑکوں پر نہ نکلیں۔ بیرون ممالک کا سفر کرکے جو لوگ مہاراشٹر آرہے ہیں ان ہوائی مسافروں پر خصوصی نگرانی رکھیں دہلی سمیت دیگر ریاستوں کے انتظامی ذمہ داران سے مسلسل رابطہ قائم کریں۔ وزیر اعلی نے کورونا کی ویکسین کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔'
واضح رہے مہاراشٹر کی مہا وکاس آگھاڑی حکومت نے نیاحکم جاری کیا ہے جس کی رو سے ریاست میں واٹر اسپورٹس سمیت تفریحی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ کنٹمینٹ زون میں اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ بقیہ دیگر علاقوں میں شروع کی جاسکتی ہیں کورونا کی وبا کے خطرات کے باوجود حکومت کا یہ فیصلہ گرتی ہوئی معیشت کو قابو میں رکھنے کے لیے قرار دیاجا رہا ہے۔ یہ حکم مہاراشٹر حکومت کے چیف سکریٹری سنجے کمار نے ' مشن بیگن اگین' کے تحت دی جانے والی اجازت کے لیے جاری کیا ہے۔
اس حکم نامے کے مطابق ریاست میں واٹر اسپورٹس جیسے بوٹنگ، تفریحی پارک جس میں واٹر پارک وغیرہ شامل ہیں جبکہ سیاحتی مقامات پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔ ریاست میں کورونا کی وبا کو دیکھتے ہوئے معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے ساتھ عمل کرنا ہوگا یہ اصول پوری ریاست کے لیے نافذ ہوں گی واٹر اسپورٹس کے ذمہ داران ایک طویل عرصے سے مہاراشٹر حکوت سےشروع کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جس کا اشارہ ٹھاکرے سرکار نے گزشتہ دنوں دیا تھا مگر اب اس حکم کے بعد انہیں راحت ملی ہے۔'