ETV Bharat / city

مہاراشٹر کے پونے میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے آج رات پونے اور پمپری چنچوڑ میں کووڈ پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا۔

مہاراشٹر کے پونے میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان
مہاراشٹر کے پونے میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان
author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:40 PM IST

اجیت پوار نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اگرچہ کہ فی الحال پونے اور پمپری چنچوڑ میں کچھ نرمی دی جارہی ہے لیکن اگر ان علاقوں میں مثبت شرح 7 فیصد سے زیادہ ہوجاتی ہے تو دوبارہ پابندیوں میں سختی کی جائے گی۔

پونے اور پمپری چنچوڑ علاقوں میں حکومت کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ 9 اگست پابندیوں میں ڈھیل دی جائے گی۔

نائب وزیراعلیٰ نے عوام کو کورونا ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی تاکہ کیسز میں اضافہ کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پونے کے 13 تعلقوں میں لیول 3 کے اصولوں کو نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہرچیز کو مرحلہ واری سطح پر دوبارہ شروع کیا جائے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے صحت عامہ کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Rain: بارش سے متعلق واقعات میں اب تک 136 افراد ہلاک

اجیت پوار نے مزید بتایا کہ پونے اور پمپری چنچوڑ میں کل سے تمام دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.