ETV Bharat / city

مہاراشٹر: اخبارات کی ترسیل سے متعلق حکمنامے میں ترمیم

مہاراشٹر حکومت نے منگل کو اپنے حکمنامے میں ترمیم کی ہے اور ممبئی میٹروپولیٹن ریجن، پونے میونسپل کارپوریشن اور کووڈ 19 کے کنٹینمینٹ زون کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں میں گھر گھر اخبارات کی ترسیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

maharashtra govt
maharashtra govt
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 8:40 PM IST

حکومت کے ترمیم شدہ حکم کے مطابق پرنٹ میڈیا کو 20 اپریل سے لاک ڈاون سے مستثنیٰ کیا جاتا ہے۔ جہاں کہیں بھی گھر گھر اخبارات کی ترسیل کی جاتی ہے۔ وہاں پر اخبار لینے والے اور اخبار دینے والے افراد ماسک پہنیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

حالانکہ کووڈ 19 کے پھیلاو کے سبب ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن، پونے میونسپل کارپوریشن اور تمام کووڈ کنٹیمینٹ زون میں گھر گھر جا کر اخبارات اور میگزین کی ڈیلیوری کرنے پر پابندی عائد ہے اور اس سے متعلق فیصلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت نے گزشتہ اتوار کو اعلان کیا تھا کہ پرنٹ میڈیا کو کورونا وائرس کے لاک ڈاون سے مستثنیٰ کیا جائے گا لیکن گھر گھر اخبارات اور میگزین کی ترسیل پر پابندی ہوگی۔

اس فیصلے کا اعلان ریاست میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے لیے مستحکم نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے حکمنامے میں کیا گیا تھا۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹر، کورونا وائرس سے بری طرح سے متاثر ہونے والی ریاست ہے اور یہاں پر اب تک 4669 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 572 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے جبکہ 232 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.