ETV Bharat / city

تبلیغی جماعت کے غیر ملکی شرکاء کے خلاف جاری سرکولر مسترد کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 10:31 PM IST

مہاراشٹر کے سابق وزیر اور کانگریس کے رہنما محمد عارف نسیم خان نے مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے دہلی میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز میں شرکت کے لئے آئے غیر ملکی شرکاء کے خلاف ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق سرکولر کو ریاستی حکومت سے مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

congress
congress

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ریاست میں جن افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اسے بھی فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم خان نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے ایک سرکولر جاری کیا ہے جس کے تحت بیرون ممالک سے تبلیغی جماعت کے جو شرکاء ملک میں سیاح کا ویزا لے کرآئے تھے، ان کے خلاف غیر ملکیوں کے قانون اور ویزا شرائط کی خلاف ورزی کرنے کے تعلق سے ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جو کہ سراسر غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔'

نسیم خان نے وزیر داخلہ کو مطلع کیا کہ انہیں ملی معلومات کے مطابق مہاراشٹر کے ناندیڑ اور پونہ شہر میں مقیم تبلیغی جماعت کے تقریبا 20 غیر ملکی شرکاء کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ یہ شرکاء ملک میں سیاح کا ویزا حاصل کر کے آئے تھے نیز سیاح کے ویزا پر آنے والا کوئی بھی غیر ملکی کسی مذہبی یا سیاسی جلسہ میں تقریر نہیں کرسکتا ہے۔ یہ سیاح کے ویزا کی ایک شرط ہوتی ہے لیکن متذکرہ معاملہ میں شرکاء نے صرف تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی جس کا انہیں قانونی اختیار ہے اور یہ کوئی ایسا جرم نہیں ہے کہ جس پر ایف آئی آر درج کی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.