ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں زرعی قانون نافذ نہ کرنے کا فیصلہ - راجیت پوار

مہاراشٹر کے کسانوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے مہاراشٹر حکومت نے مرکزی سرکار کی جانب سے لاگو کیے جانے والے زرعی قانون کو ریاست میں لاگو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہاراشٹر میں زرعی قانون نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 8:04 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے لاگو کیے جانے والے زرعی قانون کو حکومت مہاراشٹر میں نافذ العمل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کافی دنوں سے زرعی قانون میں الجھے رہنے کے بعدآخر کار بدھ کو ریاست مہاراشٹر کی ادھو سرکار نے اپنا پرانا فیصلہ واپس لیتے ہوئے زرعی قانون کو مہاراشٹر میں نافذ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دراصل ریاستی حکومت نے اگست میں زرعی بلوں کو نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق مہا وکاس میں شامل اہم دوست پارٹی کانگریس کے دباؤ میں آکر ادھو سرکار نے آخر کار اپنے پرانے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے واپس لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس بل کو گزشتہ ہفتے ہی پارلیمنٹ کے بعد صدر جمہوریہ سے بھی منظوری ملی۔

ان بلوں کے حوالے سے پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں مگر مہاراشٹرا حکومت نے منظوری سے قبل ہی اس پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

10 اگست کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تمام زرعی پیداوار اور لائیو اسٹاک مارکیٹ سوسائٹیوں (اے پی ایم سی) اور ضلعی زرعی کوآپریٹو کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ ریاست میں مجوزہ قوانین پر تین آرڈیننس کو سختی سے نافذ کریں۔ یہ ’’کسان زرعی خدمات اور متعلقہ اشیاء (ترمیمی) بل 2020 ‘‘ پر کسانوں کی تجارت، ’’تجارت (پروموشن اور سہولت) بل 2020‘‘ اور ’’کسان (امپاورمنٹ اور پروٹیکشن) پرائس انشورنس اینڈ ایگریمنٹ بل 2020 ‘‘ تھے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مہاراشٹر کی مہا وکاس میں شامل دو اہم اتحادی ’’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی‘‘ اور ’’کانگریس پارٹی‘‘ روز اول سے ہی ریاست میں اس متنازعہ قانون پر عملدرآمد نہ کرنے کے حق میں تھے لیکن شیو سینا کا موقف واضح نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ التواء کا شکار تھا اسی لئے مرکزی قانون کی جانب سے لاگو کیے جانے والے ’’کسان مخالف قانون‘‘ کو لے کر تنقیدکا نشانہ بنی ہوئی تھی۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ راجیت پوار نے حال ہی میں کہا تھا کہ ریاست میں زرعی قوانین نافذ نہیں ہوں گے۔ ریاستی وزیر محصول اور مہاراشٹر کانگریس کے سربراہ بالا صاحب تھورات کے مطابق تمام حکمران جماعتیں ان نئے قوانین کے خلاف ہیں۔ ریاست میں ان پر عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ اجتماعی طور پر غور و خوض کے بعد لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.