ETV Bharat / city

ممبئی: جعلی پاسپورٹ معاملے میں 4 بنگلہ دیشی سمیت 8 افراد گرفتار

گرفتار ملزمین بھارتی پاسپورٹ بنانے کیلئے 70 ہزار سے 1 لاکھ روپئے طلب کیا کرتے تھے۔

maharashtra
maharashtra
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 12:53 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ ماہ جعلی پاسپورٹ معاملے میں کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ممبئی میں اے ٹی ایس نے فرضی پاسپورٹ بنانے والے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

اس معاملے کی تفتیش اے ٹی ایس کررہی ہے۔ معاملے میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں سے 4 بنگلہ دیشی شہری اور 4 بھارتی ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اے ٹی ایس کے ڈی آئی جی شیو دیپ کو خفیہ جنکاری ملی کہ اکرم شیخ نامی ایک ملزم بنگلہ دیشیوں کو جعلی بھارتی پاسپورٹ بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ اکرم خود بنگلہ دیشی باشندہ ہے جو غیر قانونی طور پر بھارت میں رہتا ہے۔ اس کے بعد اے ٹی ایس نے جال بچھا کر اکرم کو شیودی کے علاقے سے گرفتار کیا اور مزید پوچھ تاچھ کے بعد پولس نے ان بنگلہ دیشیوں کیلئے 2013 سے جعلی پاسپورٹ بنانے والے محمد رفیق سید (42) سالہ نامی ملزم کو ممبئی کے ممبرا سے گرفتار کیا۔

مزید تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ اس نے جعلی پاسپورٹ بنانے کیلئے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ، پین کارڈ، راشن کارڈ، آدھار کارڈ، انتخابی شناختی کارڈ کا استعمال کیا تھا۔ وہیں پولس نے ادریس محمد شیخ (57) کو ممبرا سے اس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ جب پولس کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی تو یہ بات سامنے آئی کہ 35 سالہ اوین کیدارے کو انٹوپ ہل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ جعلی دستاویزات بنانے کیلئے ادریس کو جعلی اسکول اسٹیمپ بنا کردیتا تھا۔

بعد میں پولس نے نیو ممبئی سے نتن نجم (43) کو گرفتار کیا۔ اس سے جعلی بینک پاس بکس اور الیکشن کارڈ بنانے میں معاون اشیاء ملی۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہیکہ اکرم خان (42)، عبد الحسام (26) بنگلہ دیشی ہیں اور بھارت میں غلط طریقے سے رہ رہے ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے اب تک 85 بنگلہ دیشیوں کو جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزمان بھارتی پاسپورٹ بنانے کیلئے 70 ہزار سے 1 لاکھ روپئے طلب کیا کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.