ETV Bharat / city

ادھو ٹھاکرے کو ایم ایل سی نامزد کرنے میں کیا پریشانی ہے؟ - ادھو ٹھاکرے

سوابھیمانی شیتکری کے صدر راجو شیٹی، شیتکری کامگار پکش کے رہنما جینت پاٹل، جنتا دل (سیکولر) کے رہنما شرد پاٹل، جسٹس بی جی کولسے پاٹل اور شیکاپ کے رہنما راجو کورڈے نے مشترکہ طور پر گورنر کو ایک خط بھیجا ہے۔

ut
ut
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 11:12 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو ودھان پریشد کا رکن نامزد کرنے کے لیے ریاستی کابینہ نے 20 روز قبل گورنر کو ایک سفارش بھیجی تھی لیکن اب تک ان کو نامزد نہیں کیا گیا ہے۔ ٹھاکرے کو ایم ایل سی نامزد کرنے میں کیا دشواری پیش آ رہی ہے؟ یہ ریاست کے عوام کو بتائیں۔ اس بابت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو مکتوب لکھا ہے۔

خط میں کیا لکھا ہے؟

ملک بھر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا پھیلنے کے دوران مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں انتظامیہ، اس وبا کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ایسی صورتحال میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے تعلق سے شبہ یا بے چینی کا رہنا مناسب نہیں ہے۔ ریاستی کابینہ کی جانب سے انہیں ایم ایل سی نامزد کرنے کی سفارش کر کے آج 20 روز گرز چکے ہیں لیکن اب تک آپ کے فیصلے کی اطلاع عام لوگوں کو نہیں ملی ہے۔

ادھو ٹھاکرے کی نامزدگی کے تعلق سے فوری طور پر فیصلہ لے کر انہیں کورونا کے خلاف جنگ لڑنے میں توجہ مرکوز کرنے کی بات آپ کی جانب سے ریاست کے سربراہ ہونے کے سبب کہنے کی امید لوگوں کو ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ کی طرف سے فیصلہ نہیں کرنے کے پیچھے کونسی تکنیکی دشواری ہے، ریاستی کابینہ کی طرف سے بھیجی گئی تجویز میں کیا اعتراض ہے یا کیا کمی ہے اور اس کی وجہ سے فیصلہ کرنے میں تاخیر ہو رہی ہو تو یہ بھی ریاست کے عوام کو پتہ چلنا چاہیے۔ مذکورہ مطالبہ اس خط میں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.