راج ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے وائن شاپ کو کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
اس ضمن میں راج ٹھاکرے نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کو ایک خط بھیجا ہے۔
انہوں نے خط میں وضاحت کی ہے کہ یہ مطالبہ شراب نوشی کرنے والوں کی سہولت کے لیے نہیں بلکہ ریاست کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ریاست میں لاک ڈاون کے دوران اشیائے ضروریہ کے علاوہ دیگر چیزوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ریاست کے مختلف مقامات پر شراب کی فروخت کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس دوران وائن شاپ میں چوری کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جبکہ کچھ مقامات پر غیرقانونی طریقے سے شراب فروخت کی جا رہی ہے۔
ریاست کے محکمہ محصول کو شراب کی فروخت سے بڑے پیمانے پر فائدہ ہوتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے شراب فروخت کرنے پر پابندی عائد ہونے سے بڑے پیمانے پر محصول کا نقصان ہو رہا ہے لہذا شراب فروخت کی اجازت دینے سے ریاست کو ہونے والے معاشی نقصان کو کم کیا جا سکتا ہے۔