ETV Bharat / city

بی جے پی پر کانگریس کی نکتہ چینی - مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری سچن ساونت کا کہنا ہے کہ ہر معاملے کو ایک ایوینٹ میں تبدیل کرنے کی عادت سے مجبور بی جے پی نے کورونا کی سنگین صورت حال میں بھی غیرسنجیدگی کو برقرار رکھا ہے۔

maharashtra congress
maharashtra congress
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 11:56 PM IST

مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و ترجمان سچن ساونت نے بی جے پی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا فی الوقت کورونا وائرس کی تباہی کا سامنا کر رہی ہے۔ بھارت میں بھی اس وائرس نے کہرام مچا رکھا ہے۔ مصیبت کے اس دور میں سیاست کو بالائے طاق رکھ کر تمام لوگوں کو ایک ساتھ مل کر اس مصیبت کا سامنا کرنا چاہیے لیکن بی جے پی اور اس کے رہنما اس معاملے میں نہایت غیرسنجیدہ ہیں۔

سچن ساونت کا کہنا ہے کہ ہرمعاملے کو ایک ایوینٹ میں تبدیل کرنے کی عادت سے مجبور بی جے پی نے کورونا کی سنگین صورت حال میں بھی غیرسنجیدگی کو برقرار رکھا ہے۔ غریب، مزدور، محنت کش نیز روزانہ کما کر کھانے والے اس مصیبت کے دور میں بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور ان کی مدد کرنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ ان کی مدد کے لیے ہزاروں ہاتھ آگے آئے ہیں لیکن بی جے پی بیشتر ریاستوں میں مودی کے نام پر مدد کر رہی ہے۔ غریب لوگوں میں ضرورت کی اشیاء کی تقسیم کے لیے ’مودی کِٹ‘ بنا کر اس پر مودی کی تصویر لگائی جارہی ہے۔ قومی مصیبت کے اس دور میں ضرورت مندوں کی مدد کے نام پر بی جے پی کی سیاسی فائدہ اٹھانے کی یہ کوشش نہایت افسوسناک ہے اور یہ بی جے پی کی غیرسنجیدگی کو واضح کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی مصیبت کے اس دور میں جہاں عام افراد، صنعتکار، کھلاڑی و فلمی اداکار سمیت کئی لوگ وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ میں اپنی استطاعت کے مطابق امدادی رقمیں جمع کرا رہے ہیں۔ وہیں بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل نے بی جے پی کے تمام ایم پیز، ایم ایل ایز، بلدیہ کے چیئرمین، پنچایت و ضلع پریشد کے اراکین و کارپوریٹرز سے اپنی ایک مہینے کی تنخواہ بی جے پی کے ڈیزاسٹر فنڈ میں جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔ عوام کے پیسے سے ملی ہوئی یہ تنخواہ حکومت کے ریلیف فنڈ میں جمع نہ کرتے ہوئے پارٹی کے امدادی فنڈ میں جمع کرنے کا یہ معاملہ ’مہاراشٹر دروہ‘ ہی کہا جائے گا۔

سچن ساونت کے مطابق بی جے پی کے کچھ رہنما کورونا پرقابو پانے کے لیے کئی غیرسائنسی ہدایات دے کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ گائے کے گوبر وپیشاب سے کورونا کا وائرس ختم ہوسکتا ہے۔ ان تمام غیرسائنسی ہدایات پر مہاراشٹر بی جے پی کے ترجمان اودھوت واگھ نے مہر لگائی ہے۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما و وزیر جینت پاٹل نے کورونا کی مصیبت کے پیشِ نظر وزیراعظم مودی نے جس طرح سے لاک ڈاون کیا ہے، اس پرکچھ سوالات اٹھائے ہیں۔ اس کے بعد اسلام پور میں کورونا کے مریض ملنے پر بی جے پی ترجمان اودھوت واگھ نے یہ بے تکا بیان دیا ہے کہ چونکہ جینت پاٹل نے مودی پر تنقید کی اسی لیے اسلام پور میں کورونا کا مریض ملا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کی حکومت کورونا کی اس مصیبت کا مقابلہ کرنے کے لیے نہایت مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ایسے میں محض تنقید کی عادت سے مجبور بی جے پی کے لوگ ریاستی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ امدادی کاموں میں خود کی موجودگی کا دکھاوا کرنے کے لیے بی جے پی کے لوگ اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں بھی بی جے پی نہایت غیرسنجیدہ ہے اور وہ اسے بھی ایک ایوینٹ سمجھ کر اس سے اپنا سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.