ETV Bharat / city

مہاراشٹر: اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں تخفیف کی تجویز منظور

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 7:18 PM IST

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاون کرنے کے سبب ہونے والے نقصان کے پیش نظر مہاراشٹر کابینہ میں اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں 30 فیصد تخفیف کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔

maharashtra cabinet approves 50 percent salary cut of all mla for a year
فائل فوٹو

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاون کرنے کے سبب ہونے والے نقصان کے پیش نظر مہاراشٹر کابینہ میں اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں 30 فیصد تخفیف کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔

کابینہ کی میٹنگ کی صدارت اجیت پوار نے کی جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ 'رواں مہینے سے اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں 30 فیصد کی تخفیف کی جائے گی اور یہ سال بھر رہے گی۔'

اس میٹنگ میں قانون ساز کونسل کا رکن وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو نامزد کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مہاراشٹر کابینہ نے لاک ڈاون کے سبب ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے اور اس نقصان کو دور کرنے کے منصوبہ پر عمل کرنے کے لیے دو کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز منظور کی ہے۔

پہلی کمیٹی میں مہاراشٹر کے وزارت مالیات کے ماہرین، سابق بیوروکریٹس اور آفیشلز شامل ہوں گے جبکہ دوسری کمیٹی میں ریاستی وزرا اجیت پوار، جینت پاٹل، بالا صاحب تھورات،چھگن بھجبل، اشوک چوہان اور انل پرب ہوں گے۔

ریاستی محکمہ صحت کے مطابق جمعرات کے روز مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے 162نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 1297 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.