ETV Bharat / city

مہاراشٹر: لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی

کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے ملک میں لاک ڈاون جاری ہے۔ اس دوران لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر ہزاروں کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

maharashtra
maharashtra
author img

By

Published : May 6, 2020, 7:41 PM IST

مہاراشٹر کے وزارت داخلہ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع فراہم کی کہ کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے ملک میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے بعد 22 مارچ سے اب تک تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت 95 ہزار کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں اور 18 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 53071 گاڑیوں کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً 3 کروڑ روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق دو لاکھ دو لاکھ افراد کو کورنٹائن کیا گیا جن میں سے 642 افراد نے کورنٹائن کی خلاف ورزی کی ہے۔

دریں اثنا پولیس ہیلپ لائن نمبر 100 پر کووڈ 19 سے متعلق فون کالز میں اضافہ ہوا ہے۔ تقریباً اس طرح کے 84945 کالز موصول ہوئے ہیں۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے اب تک 15 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 49391 ہوگئی ہے اور ان میں سے 1694 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.