ETV Bharat / city

مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاؤن کا امکان - urdu news

ادھو ٹھاکرے بدھ کے روز آٹھ بجے رات سے لاک ڈاؤن لگانے کے سلسلے میں اعلان کرسکتے ہیں۔

lockdown
lockdown
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 10:09 PM IST

مہاراشٹر میں کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھام کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود انفیکشن کم نہیں ہورہا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹرا میں مکمل لاک ڈاؤن کا امکان بڑھ گیا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے منگل کو بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے جلد ہی بدھ کے روز آٹھ بجے رات سے لاک ڈاؤن لگانے کے سلسلے میں اعلان کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام وزرا نے ادھو ٹھاکرے سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کریں۔

مہاراشٹرا حکومت نے آج ریاست میں سبھی ضروری سامان کی دکانوں کو صبح سات سے گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.