ETV Bharat / city

'عبادت گاہوں کو بند کرنا اور لاک ڈاؤن لگایا کورونا کا حل نہیں'

جمعیت علما شہر مالیگاٶں نے کہا کہ' مساجد و دیگر عبادت گاہوں کا بند کرنا کورونا وائرس کا حل نہیں ہے۔ ضرورت یہ ہے کہ عبادت، توبہ، استغفار اور دعاؤں کے ذریعہ خدا سے نجات طلب کی جائے'۔

لاک ڈاٶن اورعبادت گاہوں کا بند کرنا کورونا کا حل یا علاج نہیں

author img

By

Published : Apr 9, 2021, 9:29 PM IST

مالیگاٶں کے ایس پی چندرکانت کھانڈوی اور ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم دینے کے بعد جمعیت علما شہر مالیگاٶں کے صدر مولانا آصف شعبان اور جمعیت علما ضلع ناسک کے جنرل سکریٹری مولانا جمال ناصر ایوبی نے مشترکہ طور پر پولیس انتظامیہ کو یہ یقین دلایا کہ اہالیان شہر گذ شتہ ایک سال سے ماسک، سینیٹاٸزر، سوشل ڈسٹینسنگ، کرفیو اور لاک ڈاٶن کا پورا خیال رکھتے آرہے ہیں، لیکن کورونا ختم نہ ہوسکا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ماسک سے دیگر عوارض میں مبتلا افراد کو سانس لینے میں تکلیف اور گھٹن ہوتی ہے۔

لاک ڈاٶن اورعبادت گاہوں کا بند کرنا کورونا کا حل یا علاج نہیں
لاک ڈاٶن اورعبادت گاہوں کا بند کرنا کورونا کا حل یا علاج نہیں
جمعیت علماکے ذمہ داران نے کہا کہ' مساجد و دیگر عبادت گاہوں کا بند کرنا کورونا وائرس کا حل نہیں ہے بلکہ ضرورت یہ ہے کہ عبادت، توبہ استغفار اور دعاٶں کے ذریعے خدا سے نجات طلب کریں'۔ انہوں نے کہاکہ' شہر مالیگاٶں میں کورونا کے مریض نہ کے برابر ہیں اور مالیگاٶں کے دواخانوں و ہسپتالوں میں دوردراز اطراف و اکناف کے مریض لاٸے گٸے ہیں'۔

پورا شہر مالیگاٶں آج بھی کورونا وبا سے محفوظ ہے اور شہریان اطمینان سے ہیں، لیکن چند دنوں سے دیکھا اور سنا جارہا ہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے چند مسجدوں کو بند کرانے کی نوٹس دی گٸی ہے اور آج جمعہ کو ایک بڑی مسجد سے مصلیان کو باہر نکالا گیا اور صرف پانچ لوگوں کو اجازت دی گٸی، محکمہ پولیس کی جانب سے ایسی زور زبردستی اور سختی ہمیں کسی بھی صورتحال میں برداشت نہیں ہے'۔
وفد نے یہ بھی کہا کہ' رمضان المبارک بہت ہی با برکت اور مقدس مہینہ ہے اس ماہ میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی روزہ کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں، رمضان میں چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والے ہر مذہب کے لوگ ہیں۔ اگر پولیس سختی برتتی ہے تو اس سے شہریان میں غم و غصہ اور سخت ناراضگی کا ڈر ہے۔
پولس محکمہ کی جانب سے برتی جانے والی سختی، مساجد کے بند کرنے کی نوٹس اور لاک ڈاٶن یہ کسی بھی حالت میں ہم ہونے نہیں دیں گے۔ ان تمام مطالبات کو بغور سماعت کے بعد ایس پی اور ایڈیشنل کلکٹر نے یہ یقین دلایا کہ' پولیس انتظامیہ جمعیت علماء کے ذمہ داران کی بات اپنے اعلی عہدیداران تک پہنچاٸیں گے۔
جمعیت علما مالیگاؤں سلیمانی چوک کے اس وفد میں حافظ انیس اظہر ملی، قاری اخلاق جمالی، حافظ عبدالعزیز رحمانی، مولانا حسن ملی، مفتی طفیل قاسمی۔ مفتی عبداللہ ہلال قاسمی، حافظ جمیل اشاعتی، قاری شہزاد انوری، مولانا وقاص انجم انوری، مولانا عبدالرحیم بیتی، حافظ عبد العلیم اشاعتی، حافظ رمضان اشاعتی، ظہیر قیصر عبدالصمد جنتا، شیخ صابر اور حاجی ادریس موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.