ETV Bharat / city

مالیگاؤں: وزیر مملکت برائے محصول کے ہاتھوں جونا آگرہ روڈ کا سنگ بنیاد - جونا آگرہ روڈ کی تعمیر کا آغاز

مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں کی اہم شاہرہ تقریباً تین کلومیٹر کی ہے، لیکن اس پر بے شمار گڈھے ہیں۔ اس شاہراہ پر ایک طویل عرصے کے بعد اب تعمیراتی کام کا آغاز سخاوت ہوٹل سے نیشنل کمپاؤنڈ تک کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے محصول کے ہاتھوں جونا آگرہ روڈ کا سنگ بنیاد

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 5:59 PM IST

جونا آگرہ روڈ شہر مالیگاؤں کی بہت ہی اہم شاہراہ ہے، جو شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے اس روڈ سے ہر فرد، نوجوان، طلباو طالبات اور شہریوں کا گزر ہوتا ہے، جونا آگرہ روڈ اہم شاہراہ ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال بہت زیادہ ہے اور اس کی خستہ حالی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، لیکن کارپوریشن اسے مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے محصول کے ہاتھوں جونا آگرہ روڈ کا سنگ بنیاد
جونا آگرہ روڈ تقریباً تین کلو میٹر پر محیط ہے لیکن یہ شاہراہ خستہ حالی کا شکار ہے اور شہر کے مرکز میں فلائی اوور بریج کا کام شروع ہونے سے یہ درد سر بنا ہوا ہے۔ کئ حادثادت ہونے کی وجہ سے جونا آگرہ روڈ سخاوت ہوٹل سے نیشنل کمپاؤنڈ تک تعمیراتی کام کا آغاز کارپوریشن کے فنڈ سے گذشتہ کل شام وزیر مملکت برائے محصول عبدالستار شیخ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے محصول عبدالستار شیخ نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' مالیگاؤں میونسپل میئر طاہرہ شیخ رشید کی جدوجہد اور کارپوریشن کے جنرل فنڈ 13 کروڑ روپے کے تخمینہ سے جونا آگرہ روڈ کی تعمیر کا آغاز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے شہر کی عوام سے اپیل کیا کہ' ایسے وقت میں حکومت کی جانب سے دی گئی کورونا کی گائیڈ لائن اور دی گئی ہدایات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ مالیگاؤں شہر میں پھر سے لاک ڈاؤن جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔وزیر مملکت برائے محصول دیہی ترقی، لینڈڈیولپمنٹ خصوصی معاون عبدالستار شیخ نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ شہر میں اچھی سٹرکیں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں گی اور جونا آگرہ روڈ کی تزئین و آرائش میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ ترقیاتی کاموں کیلئے مالی اعانت میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔ حکومت اقلیتی برادری کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے اور سڑکوں کی ترقی کے علاوہ دیگر امور کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.