ETV Bharat / city

ممبئی: خلافت ہاؤس سے عید میلاد النبی کا جلوس برامد - جلوس کو اس سے مستثنی رکھا گیا

ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ اپنے گھروں میں سادگی سے منانے کی اپیل ریاستی حکومت نے اپنی گائیڈ لائن میں کی تھی۔

Eid milad un Nabi
عید میلاد النبی کا جلوس
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 8:16 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے جلوس کو اجازت دی گئی لیکن ممبئی کے خلافت ہاؤس کے جلوس کی اجازت مشروط کر دی گئی ہے۔ اس میں دس شرکاء نے ہی شرکت کی۔ کورونا وبا کے باعث ممبئی میں حکم امتناعی نافذ ہے۔

عید میلاد النبی کا جلوس

ریاستی حکومت نے گیارہ نکاتی گائیڈ لائن جاری کی جس میں مہاراشٹر سرکار نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گائیڈ لائن میں جلوس محمدی پر پابندی عائد کر دی۔ ممبئی میں صرف ایک ہی جلوس کو اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہر اضلاع میں ایک جلوس کو اجازت دی گئی ہے۔ صرف خلافت کے تاریخی جلوس کو اس سے مستثنی رکھا گیا اور اسے مشروط اجازت دی گئی ہے جو ریاست کے تمام جلوسوں کی نمائندگی کریگا۔

خلافت ہاؤس کے تاریخی جلوس کے لئے دس شرکاء کو ایک ٹرک میں سوار ہوکر شامل ہونے کی اجازت دی گئی اور آج وہ جلوس حکومتی گائیڈ لائن کو ملحوظ رکھتے ہوئے نکالا گیا۔ گیارہ نکاتی گائیڈ لائن میں خلافت ہاؤس میں پانچ افراد کے مذہبی رسومات اور تقریب منعقد کرنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ خلافت ہاؤس پر بھیڑبھاڑ جمع کرنے پر مکمل پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کے سب سے بڑے ٹراؤٹ فش فارم میں عملے کا فقدان

مسلمانوں میں جلوس کو لے کر اضطراب تھا اس لئے ریاستی سرکار نے صرف ایک جلوس کو اجازت دی ہے اور خلافت کی قدیم روایت کو بر قرار رکھا ہے۔ اس جلوس کی قیادت علما کرام نے کی جبکہ چئیرمین خلافت کمیٹی سر فراز آرزو جلوس کی نمائندگی اور رہنمائی کرتے نظر آئے۔

خلافت ہاؤس کے جلوس میں پولیس کا بھاری بندوست رہا اور دس سے زائد نفوس نے جلوس میں شرکت نہیں کی۔ اس لئے پولس نے مسلمانوں سے پہلی ہے اپیل کی تاے کہ وہ جلوس میں شامل ہونے کی غرض سے خلافت ہاؤس میں جمع نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.