ETV Bharat / city

ممبئی: ہاتھرس عصمت دری و قتل کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 8:20 PM IST

ممبئی جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ کی جانب سے گزشتہ دنوں پیش آئے ہاتھرس عصمت دری و قتل کے معاملے پر احتجاج کیا اور گناہ گاروں کو کیفر کردار تل پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

jamaat e islami hind women's wing protest against hathras rape case in Mumbai
ممبئی: ہاتھرس عصمت دری و قتل کے خلاف احتجاج

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں جماعت اسلامی ہند خواتین ونگ کی جانب سے گذشتہ دنوں ہاتھرس میں پیش آئے عصمت دری اور قتل معاملے کے خلاف خاموش احتجاج کیا گیا۔

خواتین نے ہاتھرس میں کی گئی بربریت وحیوانیت کے خلاف 13 اکتوبر 3 تا 5 بجے کے درمیان اندھیری، میرا روڈ اور کُرلا ریلوے اسٹیشن کے باہر خاموش احتجاج کیا۔

دورانِ احتجاج خواتین نے ہاتھرس معاملے پر غصّے کا اظہار کیا اور پولیس و انتظامیہ کی سرد مہری کو بھی للکارا۔

واضح رہے کہ ہاتھرس عصمت دری و قتل معاملے کو کئی دن گزر چکے ہیں۔ لیکن اب تک خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے بجائے یو پی حکومت معاملے کی سنگینی کا خاتمہ کر رہی ہے۔

ریاستی حکومت اِس قسم کی سنگین واردات کے تعلق سے عدم توجہی کا مظاہرہ کیوں کر رہی؟ مزید پر اُس پر کمال کی بات یہ بھی ہے کہ مرکز بھی اس تعلق سے واضح رہنمائی یا احکامات صادر نہیں کر رہا۔اگر آگے بھی اسی طرح کے واقعات رونما ہوتے گئے تو ظالم کو مزید طاقتور اور مظلوم انصاف سے محروم رہ جائے گا۔

مزید پڑھیں:

گونڈا: تین سگی بہنوں پر تیزاب سے حملہ، ہسپتال میں داخل

احتجاج میں شامل خواتین نے 'تمام گناہ گاروں و قاتلوں پر فوری مقدمہ عائد کرکے عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے'۔ اطلاع کے مطابق کل بروز بدھ جماعت اسلامی ہند کُرلا کی مقامی خواتین بھی اسٹیشن کے باہر احتجاج کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.