قومی دارالحکومت دہلی میں واقع ایوان بالا میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے پرفل پٹیل نے جمعہ کے روز کہا کہ زرعی قوانین پر بحث کے دوران سابق مرکزی وزیر زراعت شرد پوار کے خط کا حوالہ دے کر غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے۔
مسٹر پٹیل نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ مسٹر پوار نے مرکزی وزیر زراعت رہتے ہوئے جو خط ریاستوں کو ارسال کیا تھا، اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ایک بل کا فارمیٹ بھیجا جارہا ہے جس پر غور و خوض کرنے کے بعد واپس کردیجیے۔
اس خط کا حوالہ مسٹر پوار کے زرعی قوانین کی حمایت کرنے کی بات کرنا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب کسانوں کی ترقی چاہتے ہیں، اگر اپوزیشن کی بات مان کر زرعی قوانین سے متعلق بل سلیکٹ کمیٹی کو بھی دیے جاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔
مسٹر پٹیل نے کہا کہ دہلی کی سرحد پر مظاہرے کے مقام پر تار، باڑھ اور بریکیڈنگ مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان لوگوں کے فصل کاشت کرتے ہیں ان کے ساتھ کیا جارہا برتاؤ کافی تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات تسلیم کیے جانے چاہئیں۔ اس سے قبل ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی سرکاری کام کاج کے سلسلے میں تفصیل اور دیگر دستاویزات ایوان میں پیش کیے گئے۔