ETV Bharat / city

متعدد میڈیکل کالجوں میں آئیسولیشن وارڈ کی تیاری جاری: امیت دیشمکھ - وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن امیت دیشمکھ

کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج و معالجہ کے لیے پونہ میں 700 ،ممبئی میں 200 اور مہاراشٹر کے دیگر میڈیکل کالجوں میں 430 کل ایک ہزار تین سو تیس بستروں والا اسپتال’آئی سولیشن وارڈ ‘ آنے والے آٹھ دنوں میں تیار کر لیا جائے گا۔

amit deshmukh
وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن امیت دیشمکھ
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 8:59 PM IST

وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن امیت دیشمکھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منترالیہ میں 18 سرکاری میڈیکل کالجوں کے ذمہ داران اور میڈیکل ایجوکیشن کے سکریٹری ڈاکٹر سنجے مکھرجی، ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن تاتیہ رائو لہا نے اور ہافکن انسٹی ٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش دیشمکھ کی موجودگی میں بتایا کہ آنے والے آٹھ دنوں میں تیار ہونے والے اس جدید سہولیات سے لیس اسپتال میں کرونا وائرس سے متاثر مریضوں کا انتہائی نگہداشت میں علاج کیا جائے گا۔

کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے پونہ کے ساسون اسپتال، ممبئی کے جے جے اسپتال اور ہافکن انسٹی ٹیوٹ میں آئندہ 3 دنوں میں لیب کا قیام کیا جائے گا۔

مہاراشٹر کے اورنگ آباد، اکولہ، دھولیہ، میرج، لاتور اور ناگپور ان چھ ضلعوں کے سرکاری اسپتالوں میں بھی 15 دنوں کے اندر لیب قائم کرنے کی اطلاع میڈیکل ایجوکیشن وزیر نے دی ہے۔

مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے لیے جو ہدایات جاری کی ہیں انہیں ہدایت کے مطابق کام کیا جائے گا۔

کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے ضروری آلات اور ذاتی حفاظتی کٹس، این 95 ماسکوں سے متعلق ضروری ہدایات دی گئی ہیں اور اگر کوئی پریشانی ہو تو وہ میڈیکل سکریٹری یا ڈائریکٹر سے رابطہ کر نے کا مشورہ امیت دیشمکھ نے دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسپتال کے ڈاکٹر روزانہ 3 بجے تک میڈیکل منسٹر کے دفتر، میڈیکل سیکرٹری اور میڈیکل ڈائریکٹر کو کورونا مریض سے متعلق معلومات دینے کا پابند کیا ہے۔

اور شام 4 بجے تک میڈیکل بلیٹن میڈیا کو دی جانی چاہئے تاکہ میڈیا عام لوگوں میں بیداری پیدا کرتے وقت معلومات دے سکے۔

وزیر نے میڈیکل اسپتال یا کالج کے سربرابان سے کہا کہ موجودہ حالات میں ان کا کردار بہت اہم ہے اور موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپتالوں، کالجوں کی صفائی کو ترجیح دیں۔ اسپتال، کالج صفائی عملہ کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جائے۔

حفظان صحت سے متعلق ہدایات تیار کی جائیں جس میں باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور حفظان صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دی جانی چاہئے۔

وزیر میڈیکل ایجوکیشن نے وضاحت کی کہ اسپتالوں اور کالجوں میں حفظان صحت کے کلچر کو برقرار رکھنے کے لیے پرنسپل کی طرف سے خصوصی کوشش کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن اور میونسپلٹی کی مدد سے عوامی بیداری مہم چلائی جانی چاہئے تاکہ اس بات سے بیدار کیا جاسکے کہ کورونا وائرس کا سبب کیا ہے ، کرونا کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کی ضرورت ہے، کورونا وائرس کی صحیح علامات کیا ہیں۔

انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ کالج کے احاطے میں آرٹ ورک، اخبارات میں بیداری سے متعلق اشتہارات دے کر عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے پہل کریں۔

انہوں نے اس وقت جو ڈاکٹر ، نرسیں ، اسپتال کے عملہ ، جو مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے چوبیس گھنٹے ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں ان کے کام کی تعریف کی۔

میڈیکل ایجوکیشن حاصل کرنےوالے ڈاکٹروں کو تعطیل نہیں دی گئی ہے اس لیے ان طلبہ کو لازمی ہے کہ وہ اس صورتحال میں کام کریں اور ڈاکٹروں اور نرسوں کے ساتھ تعاون کریں۔

آج کے حالات میں ہر ایک کو اپنی ذمہ داری اور فرض کا احساس کرتے ہوئے کورونا وائرس کے خاتمے لیے اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.