ETV Bharat / city

آزاد رکن اسمبلی کی بی جے پی کو حمایت - آزاد رکن اسمبلی کا سلسلہ شروع ہی ہے

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد آزاد اراکین اسمبلی کی جانب سے بی جے پی کی حمایت کرنے والے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک اور آزاد رکن اسمبلی نے بی جے پی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

بی جے پی
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 10:45 PM IST

آزاد رکن اسمبلی گیتا جین نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کر کے حمایت بی جے پی کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔ گیتا جین میرا بھایندر اسمبلی حلقہ سے کامیاب ہو کر آئی ہیں۔

اسمبلی انتخاب میں انہیں بی جے پی نے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اس وجہ سے انہوں نے بی جے پی کے باضابطہ امیدوار نریندر مہتا کے خلاف پرچہ داخل کر دیا تھا اور آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب میں اتر گئی تھیں۔

اس اسمبلی انتخاب میں گیتا جین نے بی جے پی کے امیدوار نریندر مہتا کو پندرہ ہزار ووٹوں سے ہرایا ہے حالانکہ انتخاب کے نتائج کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ بی جے پی کی ہی حمایت کریں گی اور اسی وجہ سے انہوں نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور انہیں اپنی حمایت ظاہر کر دی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کو دیوالی کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر انہیں بی جے پی ٹکٹ دیتی تو وہ پارٹی کو طاقتور طریقے سے کامیابی دلاتیں لیکن پارٹی نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا اس کے باوجود انہوں نے انتخاب لڑا اور کامیاب ہوئیں۔ اب وہ بی جے پی کی حمایت کا اعلان کرتی ہیں۔' گیتا جین کی حمایت کے بعد بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

معلوم ہو کہ اس سے پہلے بارشی اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی راجیندر راوت نے بھی وزیر اعلی سے ملاقات کر کے انہیں اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ آزاد امیدوار راجیندر راوت نے شیوسینا کے امیدوار دلیپ سوپل کو انتخاب میں ہرایا تھا جس کے بعد انہوں نے وزیر اعلی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

راجیندر راوت بھی بی جے پی کے ہی رکن ہیں لیکن یہ سیٹ شیوسینا کے کھاتہ میں جانے کے بعد انہوں نے بغاوت کرتے ہوئے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا اور کامیاب ہوئے جس کے بعد انہوں نے وزیر اعلی سے ملاقت کر کے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ بی جے پی سے بغاوت کرنے والے راجیندر راوت کو انتخاب میں 95/ہزار 482/ووٹ ملے تھے جبکہ شیوسینا کے امیدوار دلیپ سوپل کو 92/ہزار 406/ووٹ ملے تھے جس کی وجہ سے راجیندر راوت 3076/ووٹوں سے کامیاب ہو گئے تھے ۔اس درمیان کچھ آزاد رکن اسمبلی نے شیوسینا کو بھی اپنی حمایت دی ہے جس کی وجہ سے دونوں ہی پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Intro:Body:

6666

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.