مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے پچھلے چھ مہینوں میں وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے اور لینڈ مافیاؤں کے خلاف الگ الگ مقامات پر آٹھ مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ اس معاملے پر ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ یہ نقطۂ آغاز ہے۔ بڑی مچھلیاں بھی جانچ کے دائرے میں آئیں گی۔ ایم پی جلیل نے کہا کہ مہاراشٹر وقف جائیدادوں کی صحیح سمت میں جانچ ہوئی تو ملک کے تمام گھوٹالوں کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ امتیاز جلیل کا دعویٰ ہے کہ سینکڑوں ایکڑ زمین لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے۔
مہاراشٹر میں پچھلے چھ مہینے میں غیر قانونی طریقے سے وقف بورڈ کی جائیدادیں ہڑپ کرنے والے لینڈ مافیاؤں کے خلاف الگ الگ مقامات پر آٹھ مقدمے درج ہوئے ہیں۔ یہ آغاز ہے آگے ان معاملات میں دھماکہ خیز انکشافات ہونے کی امید ہے۔
اس طرح کا اشارہ وقف بورڈ رکن اور ممبر آف پارلمینٹ امتیاز جلیل نے دیا ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی بڑی مچھلیاں بھی جانچ ایجنسیوں کے جال میں پھنسے گی۔
مزید پڑھیں:
املاک کی بندر بانٹ کے معاملے میں صرف وقف بورڈ حکام کو مورد الزام ٹہرایا نہیں جاسکتا۔ ممبر آف پارلمینٹ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ وقف جائیدادوں کی خرد برد میں بیورو کریسی کے درجنوں محکمۂ جات کے سینکڑوں افسران و ملازمین کی ملی بھگت ہوتی ہے۔ اسی لیے بیڑ ضلع کی وقف زمین کے معاملے میں معطل ڈپٹی کلکٹر کی گرفتاری عمل میں آئی۔
امتیاز جلیل نے دعویٰ کیا کہ وقف جائیدادوں کے تعلق سے صحیح جانچ ہوتی ہے تو بھارت میں ہوچکے تمام اسکینڈلز اس اسکینڈل کے سامنے چھوٹے لگیں گے۔