ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3,509 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 19,32,112 پو گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دریں اثناء 3,612 اور مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18,28,546 ہو گئی ہے اور 58 مزید مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 49,521 تک پہنچ گیا۔
ریاست میں مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 94.63 فیصد پہنچ گئی جبکہ شرح اموات 2.56 فیصد ہے۔ غورطلب ہے کہ مہاراشٹر، ملک میں کورونا وائرس، صحت اور اس وائرس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں پہلے مقام پر ہے۔
یو این آئی