ETV Bharat / city

'مراٹھا ریزرویشن کی جنگ آخری مراحل میں ہے'

ممبئی میں جاری مہاراشٹر سرمائی اجلاس کے دوسرے روز بھی مراٹھا ریزرویشن کا معاملہ موضوع بحث رہا اپوزیشن رہنما مسلسل حکومت پر تنقید کرکے گھیرنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ حکومت کی جانب سے ایک ایک سوال کے مفصل جوابات دیے جا رہے تھے۔

'مراٹھا ریزرویشن کی جنگ آخری مراحل میں ہے'
'مراٹھا ریزرویشن کی جنگ آخری مراحل میں ہے'
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 5:23 AM IST

Updated : Dec 16, 2020, 6:19 AM IST

مہاراشٹر اسمبلی میں خواتین اور بچوں کو جنسی استحصال سے محفوظ رکھنے کےلئے شکتی بل (شکتی ودھیک) پیش کیا گیا تھا۔

اس بل کو حکومت کی جانب سے بنائے جانے والی ایک جوائنٹ کمیٹی کے پاس بھیج دیاجائے گا جہاں پر اس بل پر چرچا ہوگی اس کے بعد ہی اسے روبہ عمل لایا جائےگا۔مجوزہ شکتی بل کے تحت خواتین یا بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کرنے پر مجرم کو موت کی بھی سزا دی جاسکتی ہے۔ وہیں معاملہ درج ہونے کے بعد 45 دنوں کے اندر فاسٹ ٹریک کورٹ میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

ریاستی وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مراٹھا ریزرویشن کی جنگ آخری مراحل میں ہے۔ مراٹھا ریزرویشن کے لئے وکلا کی ایک فوج تشکیل دی گئی ہے۔مجھے یقین ہے کہ عدالت میں ہم یہ جنگ جیت جائیں گے۔ مراٹھا برادری کو انصاف دیتے ہوئے دیگر برادریوں کے ریزرویشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ کچھ لوگ آگ لگانے کا کام کر رہے ہیں، ہمارا کام ہے کہ مل جل کر اس آگ کو بجھانے کی کوشش کریں، آنے والے دنوں میں مہاراشٹر کی عوام انہیں ضرور سبق سکھائے گی'۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ مسلسل مہا وکاس آگھاڑی کی حکومت کو گرانے میں لگے ہوئے تھے وہ کہہ بھی رہے تھے کہ' مہاراشٹر کی سرکار ابھی گرے گی، ایک ماہ بعد گرے گی، چھ ماہ بعد گرے گی مگر مہا وکاس آگھاڑی حکومت مضبوط ہے اور وہ اپنا معیاد بھی پورا کرے گی'۔

اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' تنقید کرنا آپ کا حق ہے، مگر بغیر کسی خامی کے تنقید کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔ آپ لوگوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ کورونا وبا کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے ہمیں کوئی مدد نہیں ملی، اس کے باوجود بھی کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ دھاراوی اور مالیگاوں پر نہ صرف کورونا کو کنٹرول کیا گیا بلکہ پورے مہاراشٹر میں جہاں بھی طبی ضروریات پیش آئی حکومت نے سہولیات دینے کی بھرپور کوشش کیں'۔

انہوں نے کہاکہ' گذشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے ویکیسن کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی کہ عوام کو ویکسین فری میں دینا ہے یا پیسے لینا ہے؟
بھارت کی اولین ریاست مہاراشٹرجہاں'میرا کنبہ میری ذمہ داریوں' کو احسن طریقے سے نبھارہا ہے۔ بلکہ یہی وہ پہلی ریاست بھی ہے جس میں ماہر ڈاکٹروں کے ٹاسک فورس تیار کیے گئے ہیں۔ کرونا کے دوران اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے پولس اہلکار، ڈاکٹروں کی ٹیم، ٹیچروں کی ٹیم، سوسائٹی کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ ہر وہ آدمی جس نے لوگوں کی مدد کی ہے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر صوفیوں اور سنت کی سر زمین ہے یہاں پرآپ کو ہر جگہ قومی ایکتا نظر آئے گی اور یہی مہاراشٹر کی شان ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مندروں کی تزئین کاری کی اسکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قدیم مندروں کے تقدس کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے بھی فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ 'اس سے یہ ثابت ہوگاکہ ہم نے ہندوتوا چھوڑ دیا ہے'۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر: مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ میں اضافہ

ادھو ٹھاکرے نے دہلی میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں کے متعلق ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے 'ان داتا' کہلانے والے کسان آج اپنے مطالبات کو لے کر سرد ٹھنڈ میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں مگر ان کاکوئی پرسان حال نہیں ہے، انہوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ' ان کسانوں کو خالصتانی اور پاکستانی کہاجا رہا ہے کیا یہ درست ہے'۔

Last Updated : Dec 16, 2020, 6:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.