ETV Bharat / city

لاک ڈاون کے بعد اسکول کھلنے سے کیسا محسوس کر رہے ہیں بچے؟ - طلبہ کے تاثرات

گزشتہ برس کورونا وائرس وبا پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں ایسے واقعات پیش آئے، جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا- بچوں اور طلباء کو اس جان لیوا وبا سے بچانے کے لیے اسکولوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کوروک دیا گیا تھا۔

student experience on opening of school after corona lockdown
لاک ڈاون کے بعد اسکول کھلنے سے کیسا محسوس کر رہے ہیں بچے؟
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:09 AM IST

لاک ڈاؤن کے بعد مالیگاؤں میں اسکول وکالج کی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہونے لگی ہیں ۔طلبا وطالبات کا اسکول آنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مالیگاؤں کے دو معروف پرائمری اسکولز چھوٹی مالیگاؤں اسکول اور ایس ایم خلیل پرائمری اسکول میں زیر تعلیم طلبا وطالبات سے بات کی اور ان سے کورونا وبا کے دوران ان کے تجربات اور اب اسکول کھل جانے پر کیا تاثرات ہیں۔

ویڈیو

یاد رہے بھارت، دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ 23 مارچ کے بعد ملک کے تمام اسکول و کالجز میں جاری سرگرمیاں روک دی گئیں تھیں۔

بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو اس کے لیے یہ حل نکالا گیا کہ انہیں آن لائن طریقے سے تعلیم دی جائے لیکن اس طریقے میں بے شمار خامیاں تھیں، جنہیں یکسر نظر انداز کردیا گیا۔ جب بھارت میں اس وبا کا زور ہونے لگا تب وزارت تعلیم نے تقریباً 10 ماہ بعد رفتہ رفتہ تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی۔

اسی طرح مہاراشٹر میں بھی 27 جنوری سے ہائی اسکول کے طلباء کو اسکول بلایا گیا اور اس کے بعد چھوٹی جماعتیں یعنی چھٹی اور ساتویں جماعتوں کے طلبا کو بھی اسکول بلایا جانے لگا۔ یکم مارچ سے سینیئر اور جونیئر کے بچوں کو بھی اسکول بلا لیا جائے گا۔ فی الحال انھیں آن لائن طریقہ کار سے ہی تعلیم دی جارہی ہے۔

طلبا وطالبات نے بتایا کہ وہ اسکول آنے سے کافی خوشی محسوس کررہے ہیں۔ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں اور اساتذہ سے بھی ملاقات کررہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران وہ اپنے ساتھیوں سے کٹ گئے تھے اور تعلیم کافی متاثر ہورہی تھی۔

شہر بھر کی تمام اسکولز کھل چکی ہیں اور ان تمام اسکولوں میں کورونا وبا سے بچنے کے لیے حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.