ETV Bharat / city

'ہوم چیف سکریٹری کی تقرری فڈنویس حکومت نے کی تھی' - مہاراشٹر کانگریس پارٹی

congress
congress
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 10:02 PM IST

مہاراشٹر کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے کہا کہ 'وزارتِ داخلہ کے چیف سکریٹری امیتابھ گپتا کی تقرری فڈنویس حکومت نے کی تھی۔ ان کی جانب سے جو وادھون فیملی کے لوگوں کو جو خط دیا گیا تھا، اس کے پس پشت بی جے پی کے بڑے رہنماوں کی 'سفارش' سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 'وادھون گروپ، بی جے پی کو اہم چندہ دینے والا ہے جس کی بناء پربی جے پی نے اس کی وقتاً فوقتاً مدد بھی کی ہے۔ وادھون فیملی کے 23 لوگوں کو مہابلیشور جانے کا اجازت نامہ دینے والے وزارتِ داخلہ کے اسپیشل چیف سکریٹری امیتابھ گپتا کی تقرری فڈنویس حکومت نے کی تھی۔ ان کی جانب سے جو خط دیا گیا تھا، اس کے پس پشت بی جے پی کے بڑے رہنماوں کی 'سفارش' سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے اس پورے معاملے میں بی جے پی ہی ماسٹر مائنڈ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'ریاست کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے امیتابھ گپتا پر کارروائی کی ہے، اگر مودی حکومت میں ہمت ہو تو وہ اب آگے کی کارروائی کرے۔'

سچن ساونت نے مزید کہا کہ 'وادھون اور بی جے پی کے نہایت قریبی تعلقات ہیں اور وادھون گروپ کی بیشتر کمپنیوں کی جانب سے بی جے پی کو بھرپورفنڈ دیا گیا ہے۔ اسی وادھون کمپنی کے دیوان ہاوسنگ فائنانس لمیٹیڈ نامی گروپ کے تحت قائم کیے گئے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'آر کے ڈبلیو ڈیولپر پرائیویٹ لمیٹیڈ، اسکیل ریئلٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈ و درشن ڈیولپرس نامی کمپنیوں کے ذریعے 20 کروڑ روپے کا چندہ بی جے پی کو دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ کمپنیاں گزشتہ تین معاشی برسوں میں منافع میں نہیں تھیں اور وہ اتنا چندہ نہیں دے سکتی تھیں۔ اس کے باوجود اتنی بڑی رقم ان کمپنیوں نے بی جے پی کو دی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.