صدر جمعیت علماء بیڑ اور ریا ستی نائب صدر حافظ محمد ذاکر صدیقی کی صدارت میں 11 مئی کو امن لانس میں ایک پروگرام ’تقسیم اشیاء‘ منعقد کیا گیا جس میں کورونا قواعد کا خاص خیال رکھا گیا تھا۔
اس موقع پر جمعیت علماء بیڑ کے جنرل سکریٹری مفتی عتیق الرحمن قاسمی، شہر صدر جمعیۃ علماء بیڑ حافظ محمد جنید صدیقی، شہر جنرل سکریٹری حافظ عرفان، بیڑ ضلع تعلقہ صدر مولانا سلیم اشرفی، علیم پٹیل، حافظ جمیل، مولانا محسن اشاعتی و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
پروگرام میں بیڑ شہر و اکناف کی مساجد میں خدمات انجام دینے والے 850 ائمہ مساجد میں کپڑوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی جبکہ 1500 ضرورتمندوں میں راشن کٹس کی تقسیم کئے گئے۔