آج شب برات کی رات ہے اور مسلمان طبقہ اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے قبرستان کا رخ کرتے ہیں اور فاتحہ خوانی کرتے ہیں اور دعا مانگتے ہیں لیکن رواں برس مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں شہری و پولیس انتظامیہ نے کورونا وائرس وبا کا حوالہ دیتے ہوئے رات کا کرفیو نافذ کیا ہے۔
پولیس انتظامیہ نے بھی شہر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ شب برات کے اس مقدس موقع پر وہ اپنے گھروں پر ہی رہ کر نوافل و دیگر عبادتوں کا اہتمام کریں لیکن عوام کسی بھی صورت میں قبرستان کا رخ نہ کریں-
شہر کے بڑا قبرستان کے اطراف میں بھاری تعداد میں پولیس و نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے اور شہر کے تمام قبرستانوں کے اطراف میں آہنی جالیاں لگائی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی شخص قبرستان میں داخل نہ ہوسکے-
یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں انصاف کے لیے کل جماعتی تنظیم کا دھرنا
حالانکہ شہریان کا مطالبہ ہے کہ پولیس کو اگر کورونا وبا کے پیش نظر نائٹ کرفیو نافز کرنا ہے تو کرے لیکن انھیں صرف آج کی شب قبرستان جانے دیا جائے- جس کے سبب بڑی تعداد میں لوگ قبرستان کا رخ تو کررہے ہیں لیکن پولیس کی سختی دیکھ کر واپس اپنے گھروں کو لوٹ جارہے ہیں-