ETV Bharat / city

قومی کینسر بیداری کے موقع پر مفت کینسر جانچ کیمپ کا انعقاد

گوونڈی سے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مفت کینسر جانچ کیمپ میں الکائین واٹر فلٹر مشین کو گوونڈی میں تنصیب کرانے کا اعلان کیا ہے۔

free cancer screening camp in govendi
رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مفت کینسر جانچ کیمپ میں
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 7:58 PM IST

تیاست مہاراشٹر کے مانخورد شیواجی نگر گوونڈی میں قومی کینسر بیداری کے موقع پر سماج وادی پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کی سربراہی میں ایک مفت کینسر جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں مقامی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، نیز الکائن واٹر فلٹر مشین جو کینسر، ذیابیطس، کولیسٹرول، بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کے علاج میں فائدہ مند ثابت ہورہی ہے، اس مشین کو گوونڈی سے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے جلد ہی گوونڈی میں تنصیب کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کیمپ میں ابوعاصم اعظمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے گردونواح کو صاف رکھے، بچوں کو اچھی تعلیم دے اور بچوں کو منشیات سے دور رکھے گرچہ کہ اس کام کے لیے میونسپل کارپوریشن اور پولیس انتظامیہ ہے لیکن یہ ہر فرد کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے گردونواح کو صاف ستھرا رکھے اور اپنے بچوں کو منشیات سے دور رکھے۔

پروگرام میں ریاستی جنرل سکریٹری وکیل خان، کارپوریٹر اختر قریشی، کارپوریٹر رخسانہ صدیقی، تھانہ صدر غیاث الدین شیخ، ناظم صدیقی، رفیق شیخ، سابق وارڈ آفیسر دوویدی جی کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے عہدیداران، کارکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.