مہاراشٹر کے شہر تھانے میں سنٹرل جیل سے منسلک چار کانسٹیبل کی رپوٹ کورونا مثبت آئی ہے۔
سبھی چاروں کاؤنسٹیبل کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ جو لوگ ان لوگوں کے رابطے میں آئے تھے انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا۔
یہ جانکاری جیلر دیپک پانڈے نے دی ہے۔
خیال رہے تھانے میں کورونا وائرس کے اب تک 24388 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔
مہاراشٹر کی اگر بات کریں تو یہاں کورونا کے کل معاملے 1،32،075 ہیں۔ یہاں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6170 جبکہ 65744 افراد کورونا سے ٹھیک جو چکے ہیں۔