ETV Bharat / city

انیل دیشمکھ کے وکیل کی آج ایونیو کورٹ میں پیشی - مہاراشٹر نیوز

مہاراشٹر کے سابق وزیرداخلہ انل دیش مکھ کے وکیل آنند ڈاگا اور سی بی آئی کے ایس آئی ابھیشیک تیواری کی آج دہلی کے راؤز اوینیو کورٹ میں پیشی ہوگی۔

Arrested Anil Deshmukh lawyer will appear in Rouse Avenue Court today

author img

By

Published : Sep 4, 2021, 10:34 AM IST

نئی دہلی: مہاراشٹر کے سابق وزیرداخلہ انل دیش مکھ کے وکیل آنند ڈاگا اور سی بی آئی کے ایس آئی ابھیشیک تیواری کو آج راؤز ایوینیو کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ گذشتہ دو ستمبر کو کورٹ نے دونوں کو دو دنوں کی سی بی آئی حراست میں بھیجا تھا۔

2 ستمبر کو سماعت کے دوران وکیل تنویر احمد میر، جو آنند دگا کی طرف سے پیش ہوئے نے سی بی آئی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے موکل کی گرفتاری کے لیے ایف آئی آر کی ایک کاپی کی مانگ کی تھی۔ انہوں نے عدالت میں کہا تھا کہ جب تک ایف آئی آر کی کاپی نہیں ملتی ہے، الزامات کا پتہ کیسے چلے گا، جس پر سی بی آئی نے کہا کہ ایف آئی آر 31 اگست کو درج کی گئی ہے، جس کی کاپی جلد دی جائے گی۔

سماعت کے دوران سی بی آئی نے کہا تھا کہ سرچ وارنٹ جاری کیا گیا ہے، یہ ایک خفیہ دستاویز ہے۔ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ سی بی آئی ایس آئی ابھیشیک تیواری نے سازش کے حصے کے طور پر دستاویزات کو لیک کیا اور بدلے میں رشوت لی۔ آنند ڈاگا کی جانب سے وکیل تنویر احمد میر نے یوتھ بار ایسوسی ایشن کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کاپی عدالت کو بھیج دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا ایف آئی آر کی کاپی 24 گھنٹوں کے اندر دینے کا حکم ہے، جس پر عدالت نے سی بی آئی سے کہا کہ وہ ایف آئی آر کی کاپی ملزم کے وکیل کو پڑھنے کے لیے دے۔

یہ پڑھیں: انل دیشمکھ معاملے میں سی بی آئی تفتیش سے کانگریس برہم
قابل ذکر ہے کہ تیواری اور دگا کو یکم ستمبر کی رات کو گرفتار کیا گیا تھا، جب وکیل میر نے گرفتاری میمو کی کاپی مانگی تھی، جس پر سی بی آئی نے اسے ممبئی کی عدالت میں ٹرانزٹ ریمانڈ پر دینے کا کہا۔ اس کے ساتھ، اس نے عدالت کو صحت سے متعلق دستاویزات بھی دیں اور دونوں کے سات دنوں کے لیے ریمانڈ کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے کہا تھا کہ سی بی آئی کے سب انسپکٹر ابھیشیک تیواری کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا ، جس پر سنتوش سنگھ برتھوال ابھیشیک تیواری کی جانب سے لیگل ایڈ سنٹر کی جانب سے پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: مظفرنگر میں 5 ستمبر کو کریں گے تاریخ رقم: ٹکیٹ

قابل ذکر ہے کہ 18 اگست کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ انیل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی تحقیقات جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے دیشمکھ کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا، جو غیر قانونی بھتہ خوری سمیت دیگر الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.