ETV Bharat / city

مالیگاؤں: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے 22ویں یوم تاسیس پر پرچم کشائی

مہاراشٹر میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دفتر میں 22 کلو گرام کا پارٹی کا علامتی نشان والا کیک کاٹ کر عوام میں تقسیم کیا گیا۔

نیشنل کانگریس پارٹی کی 22 ویں یوم تاسیس پر پرچم کشائی
مالیگاؤں: نیشنل کانگریس پارٹی کی 22 ویں یوم تاسیس پر پرچم کشائی
author img

By

Published : Jun 11, 2021, 9:58 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاﺅں میں این سی پی کے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پر این سی پی کے دفتر پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں این سی پی کے مقامی صدر آصف شیخ کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر شہر کی 22 بزرگ شخصیات کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔ اس تعلق سے آصف شیخ نے کہا کہ 'شہر کے نوجوان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے جڑ کر تعمیری کاموں کی انجام دہی کا بیڑا اٹھا رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہاں کا نوجوان یہ طے کرچکا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا، آصف شیخ نے یہ امید ظاہر کی کہ آئندہ کارپوریشن انتخابات میں این سی پی اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے کارپوریشن میں آئندہ میئر این سی پی ہی بٹھائے گی۔ جب کہ مستقبل کا رکن اسمبلی بھی این سی پی کا ہی ہوگا'۔

انہوں نے نوجوانوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے کہا کہ 'اگر این سی پی نے دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تو ممبر آف پارلیمان بھی این سی پی کا ہی ہوگا۔ شیخ آصف نے کہا کہ 'کچھ لوگ سی اے اے اور این آر سی کے متعلق عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ جب تک مہاراشٹر میں این سی پی ہے تب تک سی اے اے اور این آر سی نافذ نہیں کیا جائے گا'۔

واضح رہے کہ این سی پی کے 22 ویں یوم تاسیس پر این سی پی دفتر پر 22 کلو گرام کا این سی پی نشان والا کیک کاٹ کر عوام میں تقسیم کیا گیا۔ اس پروگرام میں شکیل جانی بیگ، رفیق شیخ افضل، رفیق شیخ بشارت، دنیش ٹھاکرے، منان بیگ، فاروق قریشی، وغیرہ کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.