ETV Bharat / city

ممبئی: آن لائن ایجوکیشن میں فضلانی ٹرسٹ کا قابل قدر تعاون - آن لائن لیکچر کے لئے تیار کیا

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ بازار سے لے کر کاروبار تک۔ ایسے میں تعلیمی ادارے بھی اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قفل لگ گئے ہیں۔

آن لائن ایجوکیشن میں فضلانی ٹرسٹ کا تعاون

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 6:00 PM IST

اعلیٰ تعلیمی اداروں نے انٹرنیٹ اور گوگل کی مدد سے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی لیکن اسکول اور چھوٹے تعلیمی مراکز اس کمی کو پورا کرنے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم اور تعلیمی معیار پر گہرا اثر پڑا۔ ایسے میں فضلانی ٹرسٹ نے آن لائن ایجوکیشن پر توجہ دینی شروع کی ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں سرگرم تنظیم فضلانی ٹرسٹ نے لاک ڈاؤن کے سبب ایک ہزار سے زائد طلبہ کی کفالت کرتے ہوئے انہیں آن لائن تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔ تاکہ ننھے بچوں کی تعلیم لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر نہ ہو اور بچوں کا مستقبل بہتر ہو۔

آن لائن ایجوکیشن میں فضلانی ٹرسٹ کا تعاون

ٹرسٹ نے سب سے پہلے اساتذہ اور بچوں کو آن لائن تعلیم سے آراستہ کرنے اور آن لائن لیکچر کے لئے تیار کیا۔ کئی بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے آن لائن ایجوکیشن مشکل تھا۔ لیکن ٹرسٹ اور اساتذہ کی کوشش نے ایک ہزار سے زائد بچوں کو آن لائن ایجوکیشن کی صف میں کھڑا کر دیا۔ حالانکہ ابھی ٹرسٹ کا ارادہ ہے کہ ان کی رسائی 2 ہزار طلبہ و طالبات تک ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ طلبہ کو تعلیمی مواد فراہم کرایا جائے اور ان کی مدد کی جائے۔

معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم یافتہ، بااختیار اور صحت مند ہونا ضروری ہے۔ بنیادی تکنیکی مسائل کے سبب یہ سفر دشوار، سبق آموز اور ساتھ ساتھ تعلیم بخش بھی رہا ہے، جیسے کچھ خاندانوں میں اسمارٹ فون نہیں ہوتے یا وہ انٹرنیٹ کے متحمل نہیں ہیں کیوں کہ ان کے وسائل بہت محدود ہیں۔ یہ لوگ روز کنواں کھودنے اور روز پانی پینے والے مزدور ہیں جو اپنے گھروں تک ہی محدود ہوتے ہیں اور مناسب کھانے پینے نیز صفائی ستھرائی کے بغیر ہی رہتے ہیں، ایسے طلباء کے والدین کی حوصلہ افزائی نہیں ہوپاتی ہے، انہیں کاؤنسلنگ کی ضرورت ہوتی ہے اور انہیں پسماندہ طبقاتی طرزِ عمل پر راضی ہونا پڑتا ہے۔ ویسے طلبہ تک تعلیم کی روشنی پہنچانا فضلانی ٹرسٹ کا مقصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.