ETV Bharat / city

ممبئی کے بعد مالیگاؤں میں فرضی دستاویز بنانے والا گرفتار - ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں

مالیگاؤں کی عائشہ نگر پولیس نے فرضی دستاویز بنانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا ہے۔

ممبئی کے بعد مالیگاؤں میں فرضی دستاویز بنانے والا گرفتار

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 3:00 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ہزار کھولی علاقہ میں بنگلہ دیشی شہری عالم امین انصاری (38) سالہ کو عائشہ نگر پولیس نے ممبئی آگرہ روڈ پر شاہی گولڈن ہوٹل سے گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس کے قبضے سے مختلف فرضی دستاویزات پاسپورٹ، راشن کارڈ، آدھار کارڈ اور جنم داخلہ (برتھ سرٹیفکٹ) ضبط کیا ہے اور فرضی دستاویز تیار کرنے میں مدد کرنے پر 6 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ممبئی کی ساکی ناکہ پولیس نے فرضی پاسپورٹ اور فرضی دستاویز بنانے کے الزام میں ایک بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا ہے۔ شہر میں مزید کچھ بنگلہ دیشی دراندازوں پر شبہ ہے۔

ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھنڈوی اور پولیس انسپکٹر ٹھمبکر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ 'پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک بنگلہ دیشی درانداز ہزار کھولی میں رہائش پذیر ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر عالم انصاری کو پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق ایک اور بنگلہ دیشی شہری ظہیر ہاشم مفرور ہے۔ ملزمان نے یہ سنگین جرم یکم اکتوبر 2020 سے 5 نومبر 2020 کے درمیان کیا تھا۔

پولیس نے عالم انصاری کا پاسپورٹ ضبط کر لیا ہے۔ ان ساتوں کے خلاف عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی، فرضی دستاویز اور غیر ملکی قومی قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

ضلع ایس پی سچن پاٹل، ایڈیشنل اپس پی چندرکانت کھنڈوی، ڈی وے ایس پی منگیش چوہان، پولیس انسپکٹر ٹھمکبر، اسسٹنٹ پولس انسپکٹر گنیش گری کی سربراہی میں یہ کارروائی کی گئی۔

اس موقع پر کانسٹیبل راجیندر چودھری، پولیس نائک شام پوار، یوگیش ٹھاکر، ہیمنت دیورے، بھرت پاٹل، دیپک کھیرنار اور دیگر شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.