ETV Bharat / city

Islam Gymkhana in Mumbai: ممبئی کے اسلام جم خانہ کے دائرہ کار میں توسیع

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 8:27 PM IST

ممبئی میں واقع اسلام جم خانہ(Islam Gymkhana in Mumbai) نے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں بھی انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جم خانہ کے کے سربراہ یوسف ابراہنی کا کہنا ہے کہ مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو بھی جم خانہ کی طرف سے اعزاز سے نوازا جائیگا۔

اسلام جم خانہ
اسلام جم خانہ

مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں واقع اسلام جم خانہ (Islam Gymkhana in Mumbai)جہاں پہلے شادی کی تقاریب،کلب اور کھیل کود سمیت دیگر سرگرمیاں انجام دی جاتی تھیں ۔لیکن اب مذکورہ جم خانہ نے مذکورہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام جم خانہ

مذکورہ جم خانہ کے سربراہ یوسف ابراہنی کے مطابق اب جم خانہ میں ملی اور سماجی اصلاح کے لئے اقدام اٹھا ئے جائینگے ۔اس کے علاوہ یہاں تعلیمی سرگرمیاں بھی انجام دی جائینگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ جم خانہ کی طرف سے مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 20 افراد کا انتخاب کیا جائیگا۔ اور انہیں شان ملت اعز از سے نوازا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام جم خانہ کا ایک شاخ لوناولہ جیسے تفریحی مقام پر کھولاجائیگا۔

مزید پڑھیں:ممبئی: اسپائس جیٹ ایئرلائنز چائے فروش سبحان کو پائلٹ بنائے گی

واضح رہے کہ اسلام جم خانہ کا سنگ بنیاد سنہ 1819 میں قاضی شہاب الدین،جسٹس بدرالدین طیب جی، سر ابراہیم رحمت اللہ ابو بھائی جیسے لوگوں نے رکھی تھی۔ تاکہ قوم و ملت کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.