ذیشان بابا صدیقی نے کہا کہ 'وہ نوجواںوں کی وجہ سے اسمبلی میں پہنچے ہیں اور ان کا مقصد ہے کہ وہ ترجیحی بنیاد پر نوجواںوں کے مسائل حل کر سکیں'۔
اقلیت کے مسائل کو حل کرنے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'ان کے والد تین بار رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور انہوں نے سبھی کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ اسی طرح وہ بھی سبھی کی حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے اور ترقیاتی کام ضرور کریں گے'۔
انہوں نے کہا کہ 'وہ اپنے اہل خانہ اور پارٹی کارکنان کی محنت کی وجہ سے انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔'