سنجے رائوت نے کہا کہ پر پارٹی کو اپنی طاقت بڑھانے کا پورا اختیار ہے ۔اس کے بعد اب نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی جانب سے بیان آیا ہے جو آج کولہا پور میں ہیں انہوں نے کہا کہ 'نانا پاٹولے کانگریس کے ریاستی صدر ہیں۔ ہر ایک اپنی پارٹی کی مقبولیت اور عوامی ساتھ چاہتا ہے اور ہر کوئی اس کے لئے کوشش بھی کرہا ہے ۔ اگر پاٹولے نے وزیر اعلی کے عہدے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ انہیں خواب دیکھنے کا حق ہے۔ اگر کل کسی رپورٹر کو ایڈیٹر ان چیف بنایا جاتا ہے، تو وہ بھی اسے پسند کریں گے۔
اجیت پوار نے کہاکہ 'ہر ایک کے عزائم ہیں۔ لیکن آخر میں پارٹی کے بڑے فیصلے اس پارٹی کے قائدین ہی لیتے ہیں۔ کانگریس میں سونیا گاندھی کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں یا خود ہی لڑیں۔ این سی پی میں شرد پوار اور شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے ہیں۔ اجیت پوار نے کہاکہ 'ہمارے لئے اس طرح رائے ظاہر کرنا ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ مرلی دھر راوت جن کی وزیر اعظم نریندر مودی نے 'من کی بات کے دوران تعریف کی تھی انہوں نے حال ہی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
آکولہ میں شمولیت کی ایک تقریب کے دوران راوت نے پاٹولے کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے نانا پاٹولے کے لئےوزیر اعلی بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔ نانا پاٹولے نے خود بھی ایسی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے علاوہ کانگریس پارٹی نے کہا تھا کہ وہ آئندہ بلدیاتی اور اسمبلی انتخابات اپنے طور پر لڑے گی۔