نواب ملک نے کہا کہ ریاست میں خواہشمند نوکری کے متلاشی افراد کو مختلف سرگرمیوں جیسے مہاسویم ویب پورٹل، آن لائن روزگارمیلا اور مختلف کمپنیوں، کارپوریٹ تنظیموں ، صنعتوں کے ذریعے روزگار فراہم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مختلف اقدامات کے ذریعے سال 2020 میں ریاست میں 199486 امیدواروں کو روزگار فراہم کیا گیا جبکہ 111083 بے روزگاروں کو رواں سال جنوری سے اگست تک روزگار فراہم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی: اَن لاک کے بعد بھی مسافر خانہ مارکیٹ میں لاک ڈاؤن جیسا منظر
نواب ملک نے بتایا کہ اگست میں 17372 امیدواروں کو نوکریاں ملیں، ان میں سے سب سے زیادہ بے روزگار امیدوار ممبئی ڈویژن میں6190، ناسک ڈویژن میں 2168، 4،629 پونے ڈویژن میں 4629، اورنگ آباد ڈویژن میں 3738، امراوتی ڈویژن میں 449 اور ناگپور ڈویژن میں 198 لوگ شامل ہیں۔
یو این آئی