ETV Bharat / city

بھیونڈی: کورونا وبا کی جانچ کے لیے 'ڈور ٹو ڈور جانچ مہم' - آکسیجن کنٹرول یونٹ مشین

بھیونڈی میں محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ 743 اسکریننگ ٹیم نے 24 جون سے 30 جون کے درمیان شہر میں 'ڈور ٹو ڈور جانچ مہم' کے ذریعے 7 ہزار 522 گھروں کا دورہ کیا اورسبھی قسم کے بخار کی جانچ کی۔

بھیونڈی: کورونا وبا کی جانچ کے لیے 'ڈور ٹو ڈور جانچ مہم'

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 8:59 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں کورونا وائرس وبا میں تشویشناک اضافہ پر قابو پانے کے لئے میونسپل کمشنر کی رہنمائی میں اسکریننگ ٹیم تشکیل دی گئی۔

کورونا وبا کی جانچ کے لیے 'ڈور ٹو ڈور جانچ مہم'

محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ 743 اسکریننگ ٹیم نے 24 جون سے 30 جون کے درمیان شہر میں'ڈور ٹو ڈور جانچ مہم' کے ذریعے 7 ہزار 522 گھروں کا دورہ کیا اورسبھی قسم کے بخار کی جانچ کی گئی ہے۔

اس مدت کے دوران 61 ہزار 571 افراد کو قوت مدافعت بڑھانے کیلئے 'آرسینک البم' نامی ہومیوپیتھک دوا بھی دی گئی۔

جانچ کے دوران کووِڈ-19 کے 345 مشتبہ افراد ملے، جن میں سے 29 افراد کو کارپوریشن کی جانب سے چلائے جانے والے 'فیور کلینک' میں بھیجا گیا۔

جانچ میں مذکورہ سبھی گھروں والوں کو 'پلس آکسی میٹر' سے آکسیجن کی مقدار کوناپا گیا۔ اس میں 50 برس سے زیادہ عمر کے 11 ہزار 775 افراد شوگر اور بلڈ پریشر جیسے امراض میں مبتلا پائے گئے۔

میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا کے ذریعہ موصول اطلاع کے مطابق شہر کے 15 پرائمری ہیلتھ سینٹرز کی 743 ٹیموں کے ذریعے کی جانے والی جانچ میں سب سے زیادہ مریض پرانی بھیونڈی کے پربھاگ سمیتی پانچ میں پائے گئے۔ جن میں تین بتی، نظام پور،منڈئی، سوداگر محلہ، مہاڈا کالونی، ونجارپٹی ناکہ اور ندی ناکہ سمیت میئر کی رہائش گاہ بھی آتی ہے۔

دوسرے نمبر پر پربھاگ سمیتی نمبر تین میں مریض ملے ہیں۔جبکہ سب سے کم مریض پربھاگ سمیتی نمبر چار کے روشن باغ، پرشورام ٹاورے اسٹیڈیم اور درگاہ روڈ کے علاقے میں ملے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھیونڈی کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح ڈور ٹو ڈور جاکر شہریوں کی صحت کے متعلق تفصیلی جانچ کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

اورنگ آباد میں 15جولای تک کرفیو

اس کام کے لیے 20 آکسیجن کنٹرول یونٹ مشین خریدی گئی میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا کے حکم پر کووِڈ-19 میں سب سے ضروری آلہ 'یوویل' کمپنی کی 20 آکسیجن کنٹرول یونٹ مشین کارپوریشن نے خریدی ہے۔ جس میں پانچ مشین ٹاٹا آمانترا میں اور پانچ مشین رئیس ہائی اسکول کے قرنطینہ سینٹر میں لگائی گئی ہیں۔ یہ مشین دم گھُٹنے، سانس لینے میں دقت اور آکسیجن کی کمی کی شکایت دور کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.